ETV Bharat / business

سپرٹیک کے چیئرمین آر کے اروڑہ کی ضمانت میں اضافے کی درخواست مسترد - Money Laundering Cases

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 7:23 AM IST

منی لانڈرنگ کیس میں سپرٹیک کے چیئرمین اور پروموٹر آر کے اروڑا کو دہلی کی ایک عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت میں مزید 90 روز کی توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔

SUPERTECH CHAIRMAN RK ARORA
سپرٹیک کے چیئرمین آر کے اروڑہ کی ضمانت میں اضافے کی درخواست مسترد (Photo: IANS)

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے سپرٹیک کے چیئرمین اور پروموٹر آر کے اروڑہ کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت میں 90 دن کی توسیع کی مانگ کو مسترد کر دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ اروڑہ پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج دیویندر کمار جانگلا نے اروڑہ کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے جیل حکام سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنے ڈاکٹروں کے ذریعہ تجویز کردہ ضروری طبی علاج حاصل کریں۔

عدالت نے اروڑہ کو 13 مئی کی شام 5 بجے تک جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کرنے کا حکم دیا ہے۔ جج نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ دیکھنے کے بعد اروڑہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ اروڑہ کو اس سال 16 جنوری سے پہلے ہی عبوری ضمانت مل چکی ہے۔ ان کا طبی معائنہ مکمل ہو چکا ہے۔

جج نے کہا کہ اروڑہ کو حراست میں رہتے ہوئے ضروری طبی علاج مل سکتا ہے۔ حال ہی میں ہائی کورٹ نے اروڑہ کی ڈیفالٹ ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ اروڑہ کو گزشتہ سال 27 جون کو ای ڈی نے اس کیس میں 40 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ان پر 164 کروڑ روپے کے 670 گھر خریداروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.