آب و ہوا کو مدنظر رکھتے ہوئے یعنی گرمیوں کی آمد کے ساتھ لوگوں کو اپنے پانی پینے کے مقدار کو شعوری طور پر بڑھانا چاہیے اور اندر سے ہائیڈریٹ رہنے کے لیے ناریل پانی، گنے کا رس اور دیگر مشروبات جیسے کھیرا کا پانی پینا چاہیے۔ ایک اسکین کیئر برانڈ کی سی ای او ویشالی شاردا نے لوگوں کو ایسی مصنوعات کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جو پیراپین سے پاک، خوشبو سے پاک اور سلفیٹ فری ہوں۔ Summer Skincare Hacks
- گرمیوں کی وجہ سے جلد میں خارش اور رنگت آتی ہے۔ اس کے علاج کے لیے لوگوں کو قدرتی مصنوعات جیسے ایلو ویرا، پودینہ، میریگولڈ، گلاب پانی، دہی اور صندل کا استعمال شروع کر دینا چاہیے۔ ان اجزاء کو لگانے سے جلد کو سکون ملتا ہے، اور جلد کو اندر سے تازہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دہی جب چہرے پر لگائی جائے تو یہ ایکسفولییٹر کا کام کرتا ہے اور مردہ خلیوں کو صاف کرتا ہے۔
- چونکہ موسم گرما ہے، لوگ گھر میں ہی ملنے والی مصنوعات کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آلو ٹین کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ آلو کو پیس کر اس کا رس نکال سکتے ہیں اور اسے جسم کے تمام حصوں پر لگا سکتے ہیں، یقینا آپ کو اپنی جلد پر مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ جلد کو نرم کرنے کے لیے کٹے ہوئے ٹماٹر کے رس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
- بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو دن میں دو بار جلد کو صاف اور موسچرائز کرنا چاہیے۔ دن کے وقت، کوئی ہلکا موسچرائزر لگا سکتے ہیں اور رات کے وقت جلد پر تھوڑا بھاری موسچرائز لگائیں۔ اپنی جلد کو ہر قسم کی نقصان دہ شعاعوں سے بچانے کے لیے روزانہ سن اسکرین لگائیں، چاہے آپ گھر کے اندر ہوں، فون یا لیپ ٹاپ پر کام کر رہے ہوں۔
- ایسی مصنوعات استعمال کریں جو آپ کی جلد کی قسم کے لیے بنائی گئی ہوں، مثال کے طور پر اگر آپ کی جلد آئلی ہو یا اس کے برعکس ہو، ایسے میں صرف آئیلی جلد کے حساب سے بنائے گئے کلینسر کا استعمال کریں۔ آپ اپنے جلد میں کیا لگا رہی ہیں، اس کے بارے میں علم ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ موسم گرما میں لوگ کریم والے مصنوعات استعمال کرنے کے بجائے جیل کریم والے مصنوعات کی جانب زیادہ راغب ہورہے ہیں۔