اردو

urdu

Mann Ki Baat in Pulwama پلوامہ میں من کی بات کے 101 ویں قسط کے موقع پر تقریب کا انعقاد

By

Published : May 28, 2023, 4:05 PM IST

پلوامہ میں من کی بات کے 101 ویں قسط کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پلوامہ میں من کی بات کے 101 ویں قسط کے موقع پر تقریب کا انعقاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف نے کہا کہ جب سے وزیراعظم نے من کی بات پروگرام میں ضلع پلوامہ کے نوجوان منظور احمد سے بات کی تب سے یہاں کے نوجوانوں کا رحجان من کی بات سننے میں بڑھ گیا ہے۔

پلوامہ:جموں و کشمیر کے پلوامہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی من کی بات کے 101 ویں قسط کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پلوامہ کے پینگلنہ علاقے میں من کی بات کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوا، جس میں بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف نے شرکت کی جبکہ بی جے پی کے دیگر ارکان کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور بزرگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے من کی بات پروگرام میں پہنچے۔ پروگرام کے آخر میں بی جے پی لیڈران نے مقامی لوگوں سے بات کی اور کہا کہ وہ ملک کو آگے پڑھانے کے لئے بی جے پی میں شامل ہوجائے اور ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر اور ضلع پلوامہ کا نام روشن کریں۔

اس موقع پر مقامی نوجوان جاوید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی پہلے وزیراعظم ہیں۔ جنہوں نے من کی بات شروع کی ہے۔ جس میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 ویں قسط میں وزیراعظم نریندر مودی نے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد سے بات کی، جس سے یہاں کے مقامی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اب نوجوان من کی بات سنتے ہیں ہے اور اس کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Man Ki Baat 100 Episode من کی بات کے سلسلے میں اونتی پورہ اور ترال میں تقریبات

اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وزیراعظم نے من کی بات پروگرام میں ضلع پلوامہ کے نوجوان منظور احمد سے بات کی تب سے یہاں کے نوجوانوں کا رحجان بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ عسکری سرگرمیوں کے لئے بدنام تھا لیکن اب یہاں حالات بدل گئے ہیں اور یہ نیا کشمیر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details