Man Ki Baat 100 Episode من کی بات کے سلسلے میں اونتی پورہ اور ترال میں تقریبات

author img

By

Published : May 1, 2023, 9:05 PM IST

man-ki-baat-100-episode-bjp-organised-programmes-in-tral-and-awantipora

ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے 3 اکتوبر 2014 کو ریڈیو پر آکر' من کی بات' پروگرام شروع کیا تھا۔ 30 اپریل کو اس پروگرام کی سو قسطیں مکمل ہوگئیں۔

من کی بات کے سلسلے میں اونتی پورہ اور ترال میں تقریبات

ترال: وزیر اعظم نریندر مودی کے "من کی بات" پروگرام کی سویں قسط پر جہاں ملک بھر میں بی جے پی نے تقاریب کا انعقاد کیا تھا، وہیں وادی کشمیر میں بھی پارٹی نے مختلف اضلاع میں پروگرام منعقد کیے۔ اس سلسلے میں بی جے پی نے میریج ہال اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدارت سینیئر پارٹی لیڈر اور بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کی جب کہ اس موقعے پر نائب صدر پلوامہ محمد شفیع وانی، جہانگیر احمد وانی، بی ڈی سی عبدل احد اور کانسچونسی صدر اونتی پورہ فاروق احمد بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر کئی افراد نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ آج کا دن پورے ملک کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ ہمارے ملک کے ہر دلعزیز وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات کے 100واں شمارے مکمل کیے ہیں اور من کی بات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے عام شہری کی بات کی ۔انہوں نے کہا کہ سو قسط مکمل کرنے کا جو کریڈٹ مودی جی نے پورا کر لیا ہے وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔

درین اثناہ ترال کے مونگہامہ اور سیموہ میں بھی اس حوالے سے پروگرام منعقد ہوئے جہاں بالترتیب ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ اور ماہی عرفان نائب صدر پلوامہ نے ان پروگراموں کی صدارت کی۔ اس موقع پر ورکروں نے من لگا کر مودی جی کی تقریر کو سنا اور کہا کہ مودی جی جس طرح ہر شہری کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے وہ یقیناً ایک قابل دید عمل ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے بتایا کہ من کی بات پروگرام آج ایک جشن کے طور منایا جا رہا ہے کیونکہ اس پروگرام میں ہمارے وزیراعظم عام جنتا کی بات کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Mann Ki Baat "من کی بات" سے وزیر اعظم نے ملک کے غرباء کو عزت بخشی، درخشاں اندرابی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.