ETV Bharat / state

Mann Ki Baat "من کی بات" سے وزیر اعظم نے ملک کے غرباء کو عزت بخشی، درخشاں اندرابی

author img

By

Published : May 1, 2023, 7:07 AM IST

من کی بات
من کی بات

وقف بورڈ کی چیئر پرسن درخشاں اندرابی نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے وزیر اعظم کے "من کی بات" کا سویں قسط کی تقریب منانا ایک تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں پہلا ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے وزیر اعظم کسی سیاست کی بات نہیں کرتے بلکہ سماج سے مسائل پر لوگوں سے براہ راست ریڈیو یا کسی دوسرے ذرائع سے بات کرتے ہیں۔

من کی بات

سرینگر:وزیر اعظم نریندر مودی کے "من کی بات" پروگرام کے سویں قسط پر جہاں ملک بھر میں بی جے پی نے تقاریب کا انعقاد کیا تھا، وہیں وادی کشمیر میں بھی پارٹی نے مختلف اضلاع میں پروگرام منعقد کئے۔جموں میں یونین ٹریٹری کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے سب سے بڑی تقریب کی صدارت کی۔ جبکہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بی جے پی نے ایس کے آئی سی سی میں بڑی تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں پارٹی کے لیڈران سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

جموں کشمیر وقف بورڈ نے سرینگر کے ٹیگور ہال میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں وقف بورڈ کے چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے صدارت کی۔ اس کے علاوہ وقف ممبران بھی شامل تھے اور تقریب میں وقف بورڈ سے منسلک تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا۔ درخشاں انداربی نے من کی بات کی اہمیت کے متعلق اس اجلاس کو آگاہ کیا۔

وہیں اسکولی بچوں نے مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جن میں تقاریر کے علاوہ ایک اسکٹ بھی پیش کیا گیا۔ اس اسکٹ میں طلباء نے من کی بات پروگرام کی اہمیت پیش کی اور اس سے سماج پر ہوئی مثبت موقف کے متعلق بھی پیشکش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ من کی بات کے ذریعے وزیر اعظم ملک کے ان افراد سے جڑے جن کا وزیر اعظم سے بات کرنا پہلے ناممکن تھا۔

مزید پڑھیں:Mann Ki Baat من کی بات کے دوران پی ایم مودی کئی بار جذباتی ہوگئے

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس پروگرام کے ذریعے ملک کے فن کاروں، کاشتکاروں، عام لوگوں اور غرباء کے ساتھ براہ راست بات کی جس سے ان کو عزت ملی اور حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے کیا کہ براہ راست ملک کے پچھڑے طبقوں سے بات کی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.