ETV Bharat / state

نابینا بچوں کا مدرسہ نور: بنگلور میں نابینا بچوں کی ہورہی زندگیاں روشن - Madrasa Noor for the Blind

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 7:40 PM IST

نابینا بچوں کا مدرسہ نور: بنگلور میں نابینا بچوں کی ہورہی زندگیاں روشن اور  صلاحیتوں کی. پرورش
نابینا بچوں کا مدرسہ نور: بنگلور میں نابینا بچوں کی ہورہی زندگیاں روشن اور صلاحیتوں کی. پرورش

Madrasa Noor for the Blind In Bengaluru بنگلورو میں واقع مدرسہ نور فار دا بلائنڈ" پر کر رہا ہے، جہاں تقریباً 50 نابینا بچے ہیں جنہیں بریل اسکرپٹ کے ذریعے قرآن مقدس کی تلاوت، دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کئے جانے کا نہایت عمدہ اہتمام کیا گیا ہے.

نابینا بچوں کا مدرسہ نور: بنگلور میں نابینا بچوں کی ہورہی زندگیاں روشن

بنگلورو: کہا جاتا ہے کہ ملک بھر میں نابینا بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مسلمانوں کا کوئی ادارہ نہیں ہے ،یہ بات بالکل غلط ہے۔ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں مدرسہ نور فار دا بلائنڈ واقع ہے جہاں نابینا بچے اور بچیوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے۔

ادارے کے ذمہداران کا کہنا ہے کہ ایسے نابینا افراد جنہوں نے اپنی مح. ت و مشقت کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور سماج میں مقام بنا لیا ہے، جیسے سمیہ خان، جو کہ نابینا ہیں، اپنے ماسٹرز کے بعد یو. پی. ایس. سی بھی اٹیمپٹ کر چکی ہیں اور ریسرچ اسوسیئٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، ان کے ذریعے ان نابینا بچوں کی رہبری کروائی جارہی ہے. سمیہ خان کا کہنا ہے کہ نابینا بچے بھی ہونہار ہوتے ہیں، لہذا ملت اسلامیہ آگے آئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرے.

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو: کالج کے طلباء کی شہر کی سڑکوں پر ووٹر آگاہی مہم - Lok Sabha Election 2024

مدرسہ نور فار دا بلائند کے ذمہداران نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مدرسہ میں ذیر تعلیم بچوں کو اسکل ڈیویلپمینٹ کے پروگرامس منعقد کئے جائینگے تاکہ یہ نابینا لڑکے و لڑکیاں کسی پر ڈپینڈ نہ رہیں بلکہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوں و خود مختار بن سکیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.