اردو

urdu

Maroof Hilal Won Medal in World Martial Art: : فلپائن چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے معروف ہلال صوفی کا استقبال

By

Published : Aug 2, 2022, 4:42 PM IST

Updated : Aug 2, 2022, 5:44 PM IST

فلپائن چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے معروف ہلال صوفی کا پرتپاک استقبال

فلپائن چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے معروف ہلال صوفی اپنے گھر لوٹے، جہاں ضلع انتظامیہ کے افسران، فوج اور رشتہ داروں نے معروف ہلال کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی۔Meet Maroof Hilal

وادی کشمیر کے نوجوان اب قومی سطح کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کافی آگے بڑھ رہے ہیں، انہی نوجوانوں میں ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ معروف ہلال کا نام قابل ذکر ہے۔ جنہوں نے حال ہی میں فلپائن میں منعقدہ 16ویں ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ جس پر مذکورہ نوجوان کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ فلپاٸن سے گھر واپس لوٹنے پر ضلع انتظامیہ کے افسران، فوج اور رشتہ داروں نے معروف ہلال کا والہانہ استقبال کیا اور اسے مبارکبادی پیش کی۔Meet Maroof Hilal

فلپائن چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے معروف ہلال صوفی کا استقبال

معروف ہلال صوفی نے چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کا بھی نام روشن کیا ہے۔ معروف ہلال بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹ سے پہلے قومی سطح پر بھی اپنا لوہا منوانے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے قومی سطح پر چھ گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیے ہیں۔ 22 سالہ معروف نے مارشل آرٹ کھیلنا محض آٹھ سال کی عمر سے ہی شروع کر دیا تھا اور سخت محنت کے بعد قومی سطع سے بین الاقوامی سطح پر اپنا قدم جمانے میں کامیاب ہوئے۔ معروف نے کہا کہ اگلی بار وہ زیادہ محنت کریں گے تاکہ وہ سونے کا تمغہ جیت سکیں۔ معروف نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کود میں جانا چاہیے، اس سے جسمانی طور تندرست بھی رہیں گے اور ساتھ ہی وہ منشیات جیسے بوری عادت سے بھی اپنے آپ کو دور رکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Pampore Teenager Flying To Philippines: بین الاقوامی مارشل آرٹس چیمپئن شپ کےلیے پامپور کے نوجوان کا انتخاب

Last Updated :Aug 2, 2022, 5:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details