Pampore Teenager Flying To Philippines: بین الاقوامی مارشل آرٹس چیمپئن شپ کےلیے پامپور کے نوجوان کا انتخاب

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 1:44 PM IST

پامپور کا نوجوان فلپائن میں بین الاقوامی مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے لیے منتخب

معروف نے قومی سطح پر 6، فیڈریشن میں 2 اور ریاستی سطح پر 9 طلاٸی تمغے جیتے ہیں جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا بلکہ اپنی منزل کو حاصل کرنے کے لۓ سخت محنت کرتے رہے اور آج وہ کامیابی سے ہمکنار ہورہے ہیں۔ international martial arts champion

پلوامہ: وادی کشمیر کے نوجوان پڑھائی لکھاٸی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے میدان میں بھی کسی سے کم نہیں ہے۔جس کی تازہ مثال آج 19 سالہ معروف ہلال صوفی نے پیش کی ہے۔ معروف ہلال صوفی ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے فرستہ بل سے تعلق رکھتے ہیں جس نے بچپن سے ہی کھیل کود کے شوق کو اپنے سینے میں پالا ہوا تھا اور سخت محنت کے بعد آخرکا اپنی منزل کو پانے میں بڑی حد تک کامیاب ہو رہے ہیں۔ Pampore teenager flying to Philippines

پامپور کا نوجوان فلپائن میں بین الاقوامی مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے لیے منتخب



معروف ہلال کی محنت اُس وقت رنگ لاٸی ہے جب اسکی فلپائن میں انٹرنیشنل مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے لیے سلیکشن ہوئی ہے جو 19 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔

معروف نے قومی سطح پر 6، فیڈریشن میں 2 اور ریاستی سطح پر 9 طلاٸی تمغے جیتے ہیں۔جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا بلکہ اپنی منزل کو حاصل کرنے کے لۓ سخت محنت کی ہے اور آج کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔ معروف ایک بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کافی ذہین اور ملنسار بھی ہے اور پڑھاٸی میں بھی بہت آگے چل رہا ہے۔ معروف کی مسلی حالت اگر چہ اس قدر مستحکم نہیں ہے کہ وہ انٹرنیشنل چمپینشپ میں حصہ لے سکتے تھے تاہم ضلع انتظامیہ پلوامہ کی مالی معاونت سے وہ انٹرنیشنل چمپیشپ میں حصہ لینے کے لۓ پوری طرح سے تیار ہو گیا ہے international martial arts championship in Philippines

معروف ہلال نے کہا کہ انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ وہ سخت محنت کر کے ایک دن ضرور اپنا منزل حاصل۔کرنے میں کامیاب ہو جاۓ گا انہوں نے کہا انسان کا ارادہ۔اگر پختہ ہو گا تو کوٸی بھی کام مشکل نہیں ہے۔ معروف نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی مدد کی وجہ سے ہی وہ انٹرنیشنل چمپینشپ میں حصہ لینے کے قابل بن گیا ہے۔ معروف نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پڑھاٸی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کو اپنا معمول بنائے تاکہ وہ منشیات و دیگر بری عادات سے بچ سکیں۔

معروف کے والد ہلال احمد انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اپنے ہونہار بیٹے کی تعریفیں کرتے ہوۓ کہا ہے کہ انتظامیہ نے ان کے بیٹے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں بہترین پہل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا کھیل کود کے ساتھ ساتھ پڑھاٸی میں بھی بہت اچھا ہے جو ان کی خوش قسمتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچے منشیات جیسی بدعات میں مبتلا ہو کر اپنے والدین کا نام خرآب کر رہے ہیں لیکن اُن کے بیٹے نے اچھا کام کر کے ان کا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Kashmiri Youth gets fellowship In London: سوپور کا نوجوان، لندن امپیریل کالج میں فیلوشپ کے لیے منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.