ETV Bharat / state

عدالت نے کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں کے خلاف ہنگامہ آرائی اور قتل کی کوشش کے الزامات طے کیے - ex Congress councillor Ishrat Jahan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 10:29 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی کی ایک عدالت نے 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے معاملے میں کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں، خالد سیفی اور 11 دیگر کے خلاف قتل کی کوشش سمیت باضابطہ طور پر الزامات طے کیے ہیں، جس کے بعد مقدمہ کی سماعت کی راہ ہموار ہوگئی۔

دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے 2020 کے اوائل میں قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی حصے میں ہونے والے فسادات کے سلسلے میں کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں، خالد سیفی اور 11 دیگر کے خلاف قتل کی کوشش سمیت باضابطہ طور پر الزامات طے کیے ہیں. اس کے ساتھ ہی اس کیس کی سماعت کا راستہ صاف ہوگیا ہے. ملزم کے خلاف کیس کی سماعت پیر کو ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے کی. جج نے نوٹ کیا کہ پچھلی عدالت نے 19 جنوری کو ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا تھا.

عدالت نے کہا، "ان تمام ملزمان کے خلاف الزامات عائد کیے گئے ہیں جنہوں نے بے قصور ہونے کی درخواست کی ہے اور ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔" اس معاملے کی سماعت کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر آر سی ایس بھدوریا پیش ہوئے یہ معاملہ 26 فروری 2020 کو جگت پوری تھانہ علاقے میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد سے متعلق ہے. پروسیکیوشن کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کے مطابق، 13 ملزمان سمیت ایک فسادی ہجوم نے دہلی پولیس کی جانب سے منتشر ہونے کی ہدایات کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا اور پتھراؤ کیا اور پولیس افسران پر حملہ کیا، ان کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی، اور ایک ہیڈ کانسٹیبل پر گولی بھی چلائی.

کیس کے دیگر ملزمان کے نام وکرم پرتاپ، سمیر انصاری، محمد سلیم، صابو انصاری، اقبال احمد، انظر، محمد الیاس، محمد بلال سیف، سلیم احمد، محمد یامین اور شریف خان ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.