اردو

urdu

Priyanka And Robert Vadra راہل کی یاترا میں پرینکا اور رابرٹ بھی شامل

By

Published : Nov 24, 2022, 8:35 PM IST

راہل کی یاترا میں پرینکا اور رابرٹ بھی شامل

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے بو گاؤں سے شروع ہوئی، جس میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پر ینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی شامل ہوئے۔Priyanka And Robert Vadra

کھنڈوا:صبح بور گاؤں نے شروع ہونے والی یاترا اپنے پہلے متعینہ مقام دلہار پھاٹا پٹرول پمپ پر تقریبا دس بجے پہنچی۔ اس کے بعد یاترا متعینہ وقت پر تقریبا ڈھائی بجے قبائلی نائک ٹنٹیا بھیل کے پیدائشی مقام برودڑا پہنچی اور وہیں پر قبائلی پرروگرام کا انعقاد کیا گیا۔Priyanka And Robert Vadra Join Rahul Gandhi Bharat jodo yatra

اس درمیان منچ پر مسٹر راہل گاندھی کے علاوہ ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ، سینئر لیڈر دگوجے سنگھ، سابق مرکزی وزیر ارون یادو، جیتو پٹواری اور درجنوں لیڈر موجود تھے۔

اس کے علاوہ ٹھنڈ کے باوجود ریاست میں یاترا کے دوسرے دن سخت حفاظتی انتظاموں، سینئر لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں مسٹر گاندھی نے متعینہ پروگرام کے مطابق بور گاؤں سے یاترا شروع کی۔ مسٹر گاندھی کی یاترا کے مد نظر پولیس انتظامیہ نے بھی حفاظت کے سخت بندوبست کئے ہیں۔

مسٹر گاندھی آج ہی شام کو پندھانا میں گرادوارا صاحب ہوتے ہوئے چھے گاؤں ماکھن پہنچے، جہاں پد یاترا کو آج روک دیا جائے گا۔ یاترا رات کاقیام روشیا کھیردا نام کی جگہ پرہوگا۔یہاں سے یاترا جمعہ کو پھر سے شروع ہوگی۔ اس سے پہلے مسٹر گاندھی بھارت جوڑو یاترا نے مدھیہ پردیش کے برہانپور ضلع میں داخل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra پرینکا گاندھی پہلی بار مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں

یاترا بودرلی سے صبح شروع ہوئی تھی اور مختلف پڑاؤ کے بعد شام کو کھنڈوا ضلع کے بور گاؤں پہنچی تھی۔ یاترا کھنڈوا کے ساتھ ہی کھرگون، اندور، اجین، آگرمالوا ضلع سے ہوتے ہوئے چار دسمبر کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوگی۔ اس درمیان مسٹر گاندھی 26نومبر کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکی پیدائشی مقام موہ(اندور) میں پہنچیں گے اور پروگرام کریں گے۔ اور اجین میں بھی جلسہ کریں گے۔Priyanka And Robert Vadra Join Rahul Gandhi Bharat jodo yatra

ABOUT THE AUTHOR

...view details