ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کو مسلم ووٹوں کی تقسیم کا خوف ستانے لگا - Lok Sabha Election 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 29, 2024, 8:06 PM IST

ممتا بنرجی کو مسلم ووٹوں کی تقسیم کا خوف ستانے لگا
ممتا بنرجی کو مسلم ووٹوں کی تقسیم کا خوف ستانے لگا

CM Mamata Banerjee Slam CPM And BJP ممتا بنرجی نے آج مرشدآباد کے جنگی پور لوک سبھا حلقے میں ترنمول کانگریس کے امیدوار خلیل الرحمن کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قریبی حلقے مرشدآباد میں سی پی آئی ایم اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کی وجہ سے مسلم ووٹوں کی تقسیم ہورہی ہے

ممتا بنرجی کو مسلم ووٹوں کی تقسیم کا خوف ستانے لگا

مرشدآباد:وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ میں نے ذاکر (ایم ایل اے ذاکر حسین) سے کہا ہے کہ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم مرشد آباد سیٹ پر بائیں بازوں اور کانگریس اتحاد کے امیدوار ہیں۔ممتا نے جنگی پور میٹنگ میں سیلم کا نام لے کر حملہ شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی محفوظ سیٹوں پر پانی ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ غلطی نہ کی جائے ۔ محمد سلیم کو مرشد آباد بھیجا گیا ہے۔ رائے گنج سے عمران (کانگریس امیدوار علی عمران رمز) کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ دوسرے کو مالدہ بھیج دیا۔ ترنمول کی تشکیل کے بعد گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں مرشدآباد میں پہلی مرتبہ مرشدآباد کے دو حلقے مرشدآباد اور جنگی پور میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کی کامیابی حاصل کی تھی ۔اس وقت بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری ترنمو ل کانگریس میں تھے اور مرشدآباد ضلع کے انچارج تھے ۔

ترنمول کانگریس کی سپریموں ممتا بنرجی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، سی پی ایم لیڈر اور دم دم امیدوار سوجن چکرورتی نے کہاکہ وہ ووٹوں کو ترنمول کی ملکیت سمجھتی ہیں۔ لیکن لوگ غلامی کو توڑ رہے ہیں۔عوام خوف سے نکل رہے ہیں ۔

2009 کے لوک سبھا انتخابات سے بنگال کے اقلیتی ووٹ ترنمول کانگریس کی طرف بڑھنے لگے۔ اس کے بعد گزشتہ 15 سالوں میں ترنمول نے عملی طور پر اقلیتی ووٹ کو سیاسی سرمائے میں بدل دیا ہے۔ بائیں بازو کانگریس اتحاد کے درمیان یہ پہلا لوک سبھا الیکشن ہے۔ دو دن پہلے، سیلم کی حمایت میں مہم چلاتے ہوئے، ریاستی کانگریس کے صدر اور بہرام پور کے ایم پی ادھیر چودھری نے کہاکہ سلیم بھائی کو جیتنے کے لئے، کانگریسی کارکنان کو اپنی جان تک قربان کردیں گے ۔ میں نے سلیم بھائی سے کہاتھا کہ آپ مرشد آباد سے کھڑے ہوں۔ مرشد آباد کےووٹروں نے ہمیشہ بہتر میزبانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی اورٹی ایم سی مخالف ووٹوں کو حاصل کرنا ہے:محمد سلیم - Lok Sabha Election 2024

سیاسی حلقوں میں بہت سے لوگوں کے مطابق، اگر مرشد آباد سیٹ پر سی پی ایم اور کانگریس کے ووٹ اکٹھے ہوتے ہیں، تو یہ ترنمول کے لیے ایک چیلنج بن سکتا ہے۔ مرشدآباد میں 7 مئی کو تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوگی۔ اس دن جنگی پور میں بھی ووٹنگ ہوگی۔ پیر کو ممتا بنرجی نے یہ باورکرانے کی کوشش کی کہ اقلیتی ووٹ ہمارے ہیں اور اس پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.