ETV Bharat / state

بی جے پی اورٹی ایم سی مخالف ووٹوں کو حاصل کرنا ہے:محمد سلیم - Lok Sabha Election 2024

Mohammad Salim Slam BJP And TMC مرشدآباد سے سی پی آئی ایم کے امیدوار محمد سلیم نے کہاکہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس مخالف ووٹوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔مغربی بنگال کے لوگوں کو بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں سے مایوسی ہوئی ہے۔

بی جے پی اورٹی ایم سی مخالف ووٹوں کو حاصل کرنا ہے:محمد سلیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 6:50 PM IST

بی جے پی اورٹی ایم سی مخالف ووٹوں کو حاصل کرنا ہے:محمد سلیم

کولکاتا:مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زوروں پرہے۔مغربی بنگال میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی طرف ایڑی چوٹی کا زور لگا رہیں ہیں۔سی پی آئی ایم اور کانگریس لوک سبھا انتخابات میں کھاتہ کھولنے کے لئے پرعزم ہیں۔اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں ضلع مرشدآباد میں دو ہیوی ویٹ سیاسی رہنما انتخابی میدان میں ہیں۔

بہرامپور پارلیمانی حلقہ سے موجودہ رکن پارلیمان اور کانگریس کے سنئیر رہنما ادھیر رنجن چودھری امیدوار ہیں جبکہ مرشدآباد پارلیمانی حلقے سے سی پی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم انتخابی میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔

محمد سلیم نے ای ٹی وی بھارت بنگلہ سے خصوصی بات چیت میں کہاکہ تشہیری مہم کے دوران عام لوگوں نے کھل کر ان کی حمایت میں آگے آ رہے ہیں۔لوگوں کی بھر پور حمایت مل رہی ہے۔اگر یہ حمایت ووٹوں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔بی جے پی اور ٹی ایم سی دوونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس مخالف ووٹوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ہمیں ان ہی لوگوں کے پاس جا رہے ہیں جو بی جے پی اور ترنمول کانگریس سے ناراض ہیں۔ہم ان کے ووٹوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سچائی یہ ہے کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس نے لوگوں کو مایوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بغیر ووٹ کیسے ڈالیں؟ - Lok Sabha Elections 2024

ان کا کہنا ہے کہ ادھیر رنجن چودھری نے ان کی حمایت کی۔مرشدآباد میں ادھیر رنجن شودھری ہی سب سے بڑا سیاسی رہنما ہیں۔مرشدآباد ضلع میں ادھر رنجن چودھری کو عام لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ان کی مدد سے لوک سبھا انتخابات میں مثبت نتیجہ برآمد ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.