Bharat Jodo Yatra پرینکا گاندھی پہلی بار مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 11:19 AM IST

Etv Bharat

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے بورگاؤں سے شروع ہوئی، جس میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی پہلی بار شرکت کی۔ اس سے پہلے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بدھ کو مہاراشٹر کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوئی تھی۔ یہ یاترا صبح بودرلی سے شروع ہوئی اور مختلف پڑاؤ کے بعد شام کو کھنڈوا ضلع کے بورگاؤں پہنچی تھی۔ Bharat Jodo Yatra

کھنڈوا: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے بورگاؤں سے شروع ہوئی، جس میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی پہلی بار شرکت کی۔ ریاست میں یاترا کے دوسرے دن سخت حفاظتی انتظامات، سینئر لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں راہل گاندھی نے مقررہ وقت کے مطابق صبح بورگاؤں سے پیدل یاترا کا آغاز کیا۔ پرینکا گاندھی ، جو کل یاترا میں شامل ہونے آئی تھیں، نے بھی قدم سےقدم ملائے۔ محترمہ گاندھی جمعہ اور ہفتہ کو بھی یاترا کے ساتھ جائیں گی۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، یاترا کوآرڈینیٹر ڈگ وجے سنگھ، سینئر لیڈر جے رام رمیش، سابق مرکزی وزراء ارون یادو، جیتو پٹواری اور درجنوں سینئر کانگریس لیڈر اور عہدیدار بھی یاترا کے ساتھ چل رہے ہیں۔Priyanka Gandhi joins Bharat Jodo Yatra

راہل گاندھی کی پیدل یاترا دن کے تقریباً دس بجے یا اس کے بعد دلہر پھاٹا پہنچے گی۔ صبح کے آرام کا پروگرام یہیں ہے۔ اس کے بعد آج ہی یاترا قبائلی قبیلہ تانتیا بھیل کی جائے پیدائش بڑودہ اہیر پہنچے گی۔ وہاں قبائلی اجلاس بھی ہوگا۔ اس کے بعد راہل گاندھی پندھانا میں گوردوارہ صاحب پہنچیں گے۔ پیدل یاترا دوپہر 3.30 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور آج کا وقفہ دیر شام چھیگاؤں مکھن میں دیا جائے گا۔ یاترا کا رات کا آرام روشیا کھیرڈا نامی جگہ پر ہوگا۔ جمعہ کو یہاں سے یاترا دوبارہ شروع ہوگی۔

اس سے پہلے، راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بدھ کو مہاراشٹر کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوئی تھی۔ یہ یاترا صبح بودرلی سے شروع ہوئی اور مختلف پڑاؤ کے بعد شام کو کھنڈوا ضلع کے بورگاؤں پہنچی تھی۔ کھنڈوا کے ساتھ ساتھ، یاترا کھرگون، اندور، اجین، اگرمالوا اضلاع سے گزر کر 4 دسمبر کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوگی۔ اس دوران راہل گاندھی 26 نومبر کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو (اندور) پہنچیں گے اور ایک میٹنگ کریں گے۔ وہ اجین میں ایک جلسہ عام بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.