لکھنو:آج 6 دسمبر 2023 کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 31 سال مکمل ہوگئے لیکن 6 دسمبر کو آج بھی تاریخ میں ایک سیاہ دھبہ کی شکل میں یاد رکھا جارہا ہے۔ اس دن عدالت کے احکامات کو پامال کرتے ہوئے، پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں دن کی روشنی میں تاریخی مسجد کو شدت پسندوں نے شہید کردیا تھا۔ جسکی وجہ ہے یہ 6 دسمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ضلع علیگڑھ انتظامیہ کی جانب سے 6 دسمبر کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے شہر کے حساس علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تاریخی بابری مسجد کی 31 ویں برسی پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء رہنما محمد سلمان غوری نے بابری مسجد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 31 سال قبل تاریخی بابری مسجد کو غیر قانونی طریقے سے شہید کیا گیا تھا جس کو کورٹ نے بھی تسلیم کیا تھا۔دوسری جانب کورٹ کی جانب سے آرڈر بھی جاری کیا گیا تھا اس کے بدلے میں مسلمانوں کو مسجد ملےگی، مسجد کی تعمیر کی بات کہیں تھی اس لئے ہم اپنے دانشوروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان چیزوں کو ذمہ داری سے دیکھے۔