ETV Bharat / state

مجاز کی انقلابی نظم نذر علیگڑھ کو ترمیم کرکے اے ایم یو ترانہ بنوایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 7:10 PM IST

مجاز کی انقلابی نظم نذر علیگڑھ کو ترمیم کرکے اے ایم یو ترانہ بنوایا گیا
مجاز کی انقلابی نظم نذر علیگڑھ کو ترمیم کرکے اے ایم یو ترانہ بنوایا گیا

مجاز کی انقلابی نظم 'نذر علیگڑھ' کو اس وقت کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کے کہنے پر ایک طالب علم خان اشتیاق محمد نے ترمیم کیا جس سے ذاکر حسین بہت متاثر ہوئے اور تب سے لے کر آج تک مجاز کا لکھا ہوا یہ ترانہ اے ایم یو کے مختلف پروگرامز کا حصہ بن گیا۔Majaz Revolutionary Poem

مجاز کی انقلابی نظم نذر علیگڑھ کو ترمیم کرکے اے ایم یو ترانہ بنوایا گیا

علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تقریبا سبھی پروگرام کے آخر میں اے ایم یو ترانہ بڑے ہی شان و شوکت سے پڑھا جاتا ہے۔ اے ایم یو میں ایک ترانہ ٹیم بھی ہے جس میں طلبہ کے ساتھ طالبات بھی شامل ہیں۔ مجاز کی 68 وی برسی پر ڈاکٹر راحت ابرار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا مجاز کے والدین نے مجاز کا داخلہ اے ایم یو میں کروایا تھا انہوں نے یہاں سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی اور ان کو یہاں کی فضا کافی راس آئی تھی ایک ترقی پسندوں کا گروپ بن گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا مجاز بنیادی طور پر نظم کے شاعر تھے، ہندوستان کے دورے پر ترقی کی خالدہ ادیب خانم آئی تھی تو اے ایم یو طلباء یونین ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کو لائف ٹائم ممبرشپ بھی دی گئی تھی اس وقت مجاز نے ایک نظم نذر خالدہ پیش کی تھی اس کے بعد مجاز نے دوسری نظم نذر علیگڑھ لکھی جو انقلابی تھی۔ مجاز کی انقلابی نظم نذر علیگڑھ کو جب اس وقت کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے کہا اس پوری نظم سے انقلابی لائن کو ہٹا دیا جائے جس کے بعد مجاز کی نظم نذر علیگڑھ کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا ترانہ بنادیا گیا جس کو پہلی مرتبہ ڈاکٹر ذاکر حسین کی موجودگی میں ہی پیش کیا گیا۔

مجاز کے اس ترانے کی خوبی اور اہمیت یہ ہے کہ آج وہ یونیورسٹی کے تقریبا تمام پروگرام میں پڑھا جاتا ہے اور دنیا میں جہاں بھی سر سید ڈے منایا جاتا ہے تو وہاں بڑی عزت و احترام اور فخر سے ترانہ پڑھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مجاز کا لکھا ہوا ترانہ اے ایم یو کی شان اور پہچان ہے

ابرار نے مزید بتایا مجاز کی زندگی پر ایک فلم بھی بنائی گئی تھی اور اے ایم یو کے سابق طالب و وائس چانسلر حامد انصاری جب نائب صدر جمہوریہ تھے اس وقت مجاز پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی نکلا تھا۔ اے ایم یو کے محسن الملک ہال میں مجاز کے نام سے منسوب ایک ہاسٹل بھی ہے۔ مجاز کی دونوں بہنیں اور بھائی نے بھی اے ایم یو سے ہی تعلیم حاصل کی تھی، معروف اسکرین رائٹر، گیت نگار اور شاعر جاوید اختر مجاز کے بھانجے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.