اردو

urdu

فاروق عبداللہ سمیت مزید 49 لوک سبھا ممبران آج سرمائی اجلاس سے معطل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 1:26 PM IST

Updated : Dec 19, 2023, 1:57 PM IST

پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں سنگین کوتاہی کے معاملے پر وزیر داخلہ امیت شاہ سے وضاحت طلب کرنے اور مبینہ طور ہنگامہ آرائی کرنے پر پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے اب تک دو دنوں میں 141 ارکان پارلیمنٹ کو بقیہ سرمائی اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے۔

فاروق
فاروق

سرینگر (نیوز ڈیسک) :جموں کشمیر کے مرتبہ وزیر اعلیٰ رہ چکے سینئر سیاسی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت مزید 49لوک سبھا ممبران کو پارلیمنٹ کے بقیہ سرمائی اجلاس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل کیے گئے دیگر ارکان میں سینئر کانگریس لیڈر ششی تھرور، کارتی چدمبرم، سماج وادی پارٹی کے ڈمپل یادو، ایس ٹی ہاسن، کانگریس کے منیش تیواری، دانش علی، پریتم سنگھ، محمد فیصل، کارتی چدمبرم، سدیپ بندھوپادھیائے وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:گزشتہ نو سالوں میں 150 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ کو معطل کیا جا چکا ہے، ڈاکٹر جاوید

اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوان دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیئے گئے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 92 ارکان پارلیمنٹ کو سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ ان ارکان اسمبلی میں جے رام رمیش بھی شامل ہیں۔ دو دنوں میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے کل 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ہے۔

معطل کئے جانے والے اراکین ممبران بشمول ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سشیل کمار رنکو نے کہا: ’’سچ بولنے اور سوال پوچھنے والوں کو آج ایوان سے معطل کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں جس طرح کی گندی سیاست ہو رہی ہے اسے عوام دیکھ رہی ہے۔‘‘

Last Updated :Dec 19, 2023, 1:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details