ETV Bharat / state

گزشتہ نو سالوں میں 150 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ کو معطل کیا جا چکا ہے، ڈاکٹر جاوید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 5:29 PM IST

Kishanganj MP Dr Javed کانگرس کے ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں 150 سے زائد ممبران پارلیمنٹ کو ایوان میں سوال پوچھنے کی وجہ سے سسپینڈ کیا گیا ہے۔

kishanganj MP Dr Javed
گزشتہ نو سالوں میں 150 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ کو معطل کیا جا چکا ہے: ڈاکٹر جاوید

گزشتہ نو سالوں میں 150 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ کو معطل کیا جا چکا ہے: ڈاکٹر جاوید

دہلی: کانگرس کے ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر جاوید سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے خاص بات چیت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ نو سالوں میں 150 سے زائد ممبران پارلیمنٹ کو ایوان میں سوال پوچھنے کی وجہ سے سسپینڈ کیا گیا ہے۔ حال ہی میں پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں لاپرواہی معاملے کے بعد جب ممبر آف پارلیمان نے وزیر داخلہ امت شاہ سے سوال کیا، تو جواب میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے 15 ممبر آف پارلیمان کو سسپینڈ کر دیا گیا۔

غور طلب ہو کہ انہی میں سے ایک کانگرس کے ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر جاوید ہیں۔ ان سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے خاص بات چیت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ نو سالوں میں 150 سے زائد ممبران پارلیمنٹ کو ایوان میں سوال پوچھنے کی وجہ سے سسپینڈ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں ہوئی لاپرواہی سے متعلق سوالات کر رہے تھے ان کا مطالبہ تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی یا پھر وزیر داخلہ امت شاہ سکیورٹی میں ہوئی لاپرواہی کا جواب دیں، انہیں سوال کا جواب تو نہیں ملا لیکن ایوان سے انہیں سسپنشن آرڈر ضرور مل گیا۔

ڈاکٹر جاوید نے مزید کہا کہ اگر پارلیمنٹ کے اندر گھس کر نعرے بازی کرنے والے لوگوں میں کوئی مسلم یا سکھ برادری سے ہوتا یا پھر حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے کسی ممبر آف پارلیمنٹ کے ذریعے انہیں پاس جاری کیا گیا ہوتا، تو اب تک نہ جانے کتنی دہشت گردانہ تنظیموں کے ساتھ ان کا کنیکشن جوڑ دیا جاتا اور انہیں مختلف سنگین دفعات کے تحت گرفتار کرکے کاروائی کی جا رہی ہوتی، لیکن چونکہ بی جے پی کے ہی ایک ممبر آف پارلیمنٹ کے ذریعے ان لوگوں کے پاس جاری کیے گئے تھے۔ اسی لیے کوئی خاطر خواہ کاروائی اب تک نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ واقعہ کا تعلق بے روزگاری اور مہنگائی سے، راہل

انہوں مزید کہا کہ ہمیں سوال پوچھنے پر سسپینڈ کرنے کے بعد اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہم سوال نہیں کریں گے، تو میں بتا دوں کہ اگر ہم پارلیمنٹ میں نہیں ہوں گے تو ہمارے ساتھی موجودہ حکومت سے سوال کریں گے۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہم سوال نہیں کریں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے کیونکہ ہمارا کام ہی سوال پوچھنا ہے اور اسی لیے ہمیں عوام نے منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.