اردو

urdu

Ayman al-Zawahiri:پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، وزارت خارجہ

By

Published : Aug 3, 2022, 12:10 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے امریکہ کے سرکاری بیانات اور افغانستان میں امریکی کارروائیوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹ دیکھی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ "پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششوں پر قائم ہے۔" Ministry of Foreign Affairs of Pakistan condemned terrorism

وزارت خارجہ
وزارت خارجہ

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری کی موت کے بعد وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی اس کی تمام شکلوں اور مظاہر کی سخت مذمت کرتا ہے،پاکستان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز پاکستانی میڈیا کے سوالوں کے جواب میں جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا کہ "دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیاں سب کو معلوم ہیں۔"

Ministry of Foreign Affairs of Pakistan condemned terrorism

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے امریکہ کے سرکاری بیانات اور افغانستان میں امریکی کارروائیوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹ دیکھی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ "پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششوں پر قائم ہے۔"

مزید پڑھیں:القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک


واضح رہے کہ القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری منگل کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی انسداد دہشت گردی دستہ کی کارروائی میں مارے گئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بعد میں اس کی تصدیق کی ہے،مسٹر بائیڈن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ہفتہ کے روز کابل میں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ میں نے اس کی حتمی منظوری دے دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شہری ہلاکت یا نقصان نہیں ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details