اردو

urdu

Israeli Forces Raid Jenin Camp جنین کیمپ پر اسرائیلی چھاپے میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی، متعدد زخمی

By

Published : Jun 19, 2023, 3:25 PM IST

Updated : Jun 19, 2023, 5:57 PM IST

اسرائیلی فورسز نے جنین پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کر پانچ فلسطینیوں کو ہلاک اور کم از کم 66 کو زخمی کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں سے ایک نابالغ بھی ہے۔

3 killed as Israeli forces raid Jenin camp
جنین کیمپ پر اسرائیلی چھاپے میں تین فلسطینی جاں بحق، متعدد زخمی

یروشلم: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین پناہ گزین کیمپ پر صبح سویرے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی ہلاک اور کم از کم 66 زخمی ہو گئے۔ فسلطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق، چھاپہ دوشنبہ کی صبح سویرے شروع ہوا، اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ پر دھاوا بول دیا جس میں براہ راست گولہ بارود، اسٹن گرینیڈ اور زہریلی گیس سے فائرنگ کی گئی۔ ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں صبح سویرے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے پانچ فلسطینی ہلاک اور کم از کم 66 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے کم از کم 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 15 سالہ احمد صقر، 21 سالہ قیس جبرین، 21 سالہ خالد عزام اور 29 سالہ قاسم ابو ساریہ کے نام سے کی ہے۔

فلسطینی اسلامی جہاد (PIJ) نے ایک بیان میں جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کی ہے اور تین فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ گھناؤنا جرم، جس کے دوران ہمارے بچے شہید ہوئے اور ہمارے درجنوں لوگ زخمی ہوئے، مغربی کنارے میں ہماری مزاحمت کو نہیں روکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ چھاپہ دو مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے کیا گیا تھا جس میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب اسرائیلی فوجی گاڑیاں کیمپ سے باہر نکل رہی تھیں تو ایک فوجی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا دیا گیا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا، جس کے بعد فوجی ہیلی کاپٹروں نے مسلح افراد کی طرف گولی چلائی تاکہ فورسز کو باہر نکلنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

Last Updated :Jun 19, 2023, 5:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details