اردو

urdu

ڈورنڈ کپ 2021: انڈین نیوی نے دہلی ایف سی کو 1-2 سے ہرایا

By

Published : Sep 8, 2021, 10:41 PM IST

کھیل کے اختتام تک اسٹار اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل دہلی ایف سی کی ٹیم اسکور برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہی۔ انڈین نیوی کی فٹبال ٹیم نے 1-2 سے میچ جیت کر ڈورنڈ کپ 2021 کے اگلے راؤنڈ میں رسائی کا امکان روشن کر لیا۔

ڈورنڈ کپ 2021
ڈورنڈ کپ 2021

ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ سی میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں انڈین نیوی کی فٹبال ٹیم نے دہلی ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سے شکست دے دی۔

ڈورنڈ کپ 2021: انڈین نیوی نے دہلی ایف سی کو 1-2 سے ہرایا

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع موہن بگان گراؤنڈ میں ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ سی میں انڈین نیوی اور دہلی ایف سی کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔

انڈین نیوی کی فٹبال ٹیم اور دہلی ایف سی کی ٹیموں کا گروپ سی میں یہ پہلا میچ تھا دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں تھیں۔

ڈورنڈ کپ 2021: انڈین نیوی نے دہلی ایف سی کو 1-2 سے ہرایا
موہن بگان گراؤنڈ میں موجود شیدائیوں کو دونوں ٹیموں کی جانب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے 21 ویں منٹ پر نائجریائی فٹبالر ولس پلازا حریف ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں کو زک دیتے ہوئے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم دہلی ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
ڈورنڈ کپ 2021
مگر پانچ منٹ بعد ہی شرئیس نے گول کرکے انڈین نیوی فٹبال ٹیم کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کھڑا کرنے میں اہم رول ادا کیا۔
ڈورنڈ کپ 2021
کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری رہا مگر مزید گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور 1-1 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان

دوسرے ہاف میں بھی انڈین نیوی اور دہلی ایف سی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے تابڑ توڑ حملے کیے۔

کھیل کے 86 ویں منٹ پر دلراج سنگھ نے جھناٹے دار شاٹ کی بدولت گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم انڈین نیوی کو 1-2 گول سے آگے کر دیا۔

کھیل کے اختتام تک اسٹار اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل دہلی ایف سی کی ٹیم اسکور برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہی۔ انڈین نیوی کی فٹبال ٹیم نے 1-2 سے میچ جیت کر ڈورنڈ کپ 2021 کے اگلے راؤنڈ میں رسائی کا امکان روشن کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details