اردو

urdu

Road Accident in Chandanwari Pahalgam: سڑک حادثہ میں چار امرناتھ یاتری زخمی

By

Published : Jul 21, 2022, 3:26 PM IST

پہلگام کے چندن واڑی کے قریب دو گاڑیوں میں ٹکر ہونے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ان افراد میں چار یاتری بھی شامل ہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

5 persons including 4 yatris injured in road accident in pahalgam chandanwari
: سڑک حادثہ میں چار امرناتھ یاتری زخمی

جموں و کشمیر:اننت ناگ ضلع کے پہلگام کے چندن واڑی علاقے کے قریب جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں امرناتھ گُپھا کی طرف جانے والے چار یاتری زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دو گاڑیاں جن کا رجسٹریشن نمبر 1108/JK03C اور KA05AG-3632 چندن واڑی علاقے کے قریب آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں چار یاتری شامل ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخموں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت گوتم داتا ولد برم داتا، بٹو کمرکر ولد نانی کمرکر، مانس بسواس ولد رویندر ناتھ، نیاندیو ولد کلوشن ناری دیو ساکنان مغربی بنگال اور غلام نبی شاہ ولد محمد شعبان شاہ ساکن پہلگام کے طور پر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details