اردو

urdu

Stock Market Updates: سینسیکس 612 اورنفٹی میں 185 پوائنٹس کی اچھال

By

Published : Dec 22, 2021, 7:20 PM IST

بی ایس ای Bombay Stock Exchange میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زوررہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.47 فیصد بڑھ کر 24395.10 پوائنٹس پراور اسمال کیپ 1.66 فیصد بڑھ کر 28332.09 پوائنٹس پر رہا۔

Sensex ends 600 pts higher, Nifty above 16,900
سینسیکس 612 اورنفٹی میں185 پوائنٹس کی اچھال

کمزور عالمی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پرچوطرفہ خریداری کی بنیاد پراسٹاک مارکیٹمیں آج مسلسل دوسرے دن تیزی قائم رہی۔ اس دوران Sensex Ends 600 Pts Higher سینسیکس 612 پوائنٹس اور نفٹی میں 185 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

بی ایس ای کا 30 حصص والاحساس انڈیکس سینسیکس 611.55 پوائنٹس بڑھ کر 569730.01 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 184.60 پوائنٹس بڑھ Nifty above 16,900 کر 16955.45 پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زوررہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.47 فیصد بڑھ کر 24395.10 پوائنٹس پراور اسمال کیپ 1.66 فیصد بڑھ کر 28332.09 پوائنٹس پر رہا۔

بی ایس سی میں تمام گروپس سبز نشان میں رہے۔ اس دوران ریئلٹی میں سب سے زیادہ 2.93 فیصد، انڈسٹریل 2.04 فیصد، انرجی 2.02 فیصد اور سی جی میں 2.01 فیصدکی تیزی رہی۔ بی ایس ای میں کل 3446 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2435 اضافے میں اور 905 گراوٹ میں رہیں جبکہ 106 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر، جاپان کا نکیئی 0.16 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.57 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.02 فیصد کے اضافے میں رہاجبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.07 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.12 فیصد کی گراوٹ میں رہا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details