اردو

urdu

Choked And A Moment of Silence: وزیر اعظم مودی پروگرام کے دوران جذباتی ہوئے

By

Published : May 12, 2022, 2:12 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی ایک پروگرام میں جذباتی ہو گئے۔ دراصل یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم مودی ایک شخص سے بات کر رہے تھے۔ پڑھیں پوری خبر۔ Modi Offers Help To Gujarat Girl To Fulfill Her Dream

وزیر اعظم مودی گجرات استفادہ کنندگان سے بات کرتے ہوئے کیوں جذباتی ہوئے
وزیر اعظم مودی گجرات استفادہ کنندگان سے بات کرتے ہوئے کیوں جذباتی ہوئے

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات کی۔ اس دوران ایک بار تو وہاں کا ماحول بہت جذباتی ہو گیا۔ خود مودی بھی جذباتی ہو گئے۔ دراصل یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم مودی ایک شخص سے بات کر رہے تھے۔ اس کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ پی ایم مودی کے ساتھ بات چیت کے دوران اس شخص نے اپنی آنکھوں کی بیماری کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی روشنی بالکل کم ہوگئی ہے۔ گلوکوما ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اب اس کے ٹھیک ہونے کی امید کم ہے۔Modi Offers Help To Gujarat Girl To Fulfill Her Dream

خبر رساں ایجنسی نے اس پوری گفتگو کی ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم مودی اس شخص سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ بیٹیوں کو پڑھاتے ہیں... تو وہ شخص کہتا ہے، ہاں بیٹیاں پڑھتی ہیں۔ اسے حکومت سے اسکالر شپ مل رہی ہے۔ پھر وزیر اعظم پوچھتے ہیں کہ آپ کی بیٹی بڑی ہو کر کیا بننا چاہتی ہیں۔ پھر وہ شخص بتاتا ہے کہ بڑی بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ ابھی رزلٹ آیا ہے۔ پھر وزیر اعظم پوچھتے ہیں کہ آپ کی بیٹی یہیں ہے کیا؟ تو وہ شخص کہتا ہے کہ ہاں یہیں اس کے بعد اس کی بیٹی کھڑی ہوجاتی ہے۔ بتا دیں کہ اس شخص کا نام ایوب پٹیل ہے۔ اس کی تین بیٹیاں ہیں۔

اس دوران پی ایم مودی نے اس کی بیٹی سے نام پوچھتے ہیں۔ لڑکی نے اپنا نام عالیہ بتایا۔ پھر پی ایم پوچھتے ہیں کہ آپ کے ذہن میں ڈاکٹر بننے کا آئیڈیا آیا... اس کے جواب میں لڑکی باپ کی پریشانی دیکھ کر رونے لگتی ہے۔ پھر وہ شخص پی ایم مودی سے کہتا ہے کہ اس سے ( عالیہ) بولا نہیں جائے گی... وہ جذباتی ہو گئی ہے۔ اس کے بعد پی ایم مودی بھی جذباتی نظر آئے اور کچھ دیر خاموش بھی نظر آئے۔ اس دوران وہاں خاموشی چھائی رہی ہے۔ تاہم کچھ دیر بعد لوگ تالیاں بجاتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Tribute: وزیر اعظم مودی نے جنگِ ازادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details