ETV Bharat / bharat

فواد چودھری کو کیجریوال کا جواب، کہا آپ اپنے ملک کا خیال رکھیں، ہم اپنے مسائل حل کرنا جانتے ہیں - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 5:14 PM IST

پاکستانی رہنما فواد چوہدری نے اروند کیجریوال کی ایک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا، جس پر کیجریوال نے فوری طور پر چودھری کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک پر توجہ دیں۔

DELHI CM ARVIND KEJRIWAL
فواد چودھری کو کیجریوال کا جواب (Photo: Etv Bharat)

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ آج ووٹ ڈالا، جس کی تصویر انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کی۔ اس پر عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ امن اور خیر سگالی نفرت کی طاقت کو شکست دے گی۔ اس کے بعد اروند کیجریوال نے فوراً ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ فواد چودھری آپ اپنے ملک پر توجہ دیں۔

غور طلب ہے کہ فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے اروند کیجریوال نے ایکس پر لکھا کہ "چودھری صاحب، میں اور میرے ملک کے لوگ اپنے مسائل کو سنبھالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ کے ٹویٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں۔ آپ اپنے ملک کا خیال رکھیں۔" دوسرے جواب میں اروند کیجریوال نے لکھا کہ بھارت میں ہونے والا انتخابات ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت عسکریت پسندی کے سب سے بڑے اسپانسر کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔'

بی جے پی کے دہلی ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ کیجریوال ملک کے دشمنوں سے فنڈنگ ​​لیتے ہیں۔ اسی لیے انہیں پاکستان سے سپورٹ مل رہی ہے۔ دہلی بی جے پی کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ کے ذریعے اروند کیجریوال پر حملہ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ پاکستان سے کیجریوال کو ووٹ دینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ دہلی کے لوگوں اور ہم وطنوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کے الفاظ کا آج ثبوت دیکھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں راہل گاندھی اور کیجریوال کے حمایتی زیادہ ہیں۔ آج ثبوت آ گیا، ابھی بھی وقت ہے۔ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.