ETV Bharat / state

جے نگرمیں مویا کا مرکز بنایا جائے گا: ممتابنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 12:11 PM IST

جے نگرمیں مویا کا مرکز بنایا جائے گا:ممتابنرجی
جے نگرمیں مویا کا مرکز بنایا جائے گا:ممتابنرجی

Mou center at Jayanagar وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گنگا ساگر کے دورے کے دوران جے نگر میں مویا ہب بنانے کا اعلان کیا۔ اس کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے مویا مٹھائی بنانے کے پیشے سے منسلک لوگوں کی مدد کی جائے گی.

جنوبی24 پرگنہ:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مویا آف جے نگر جسے پہلے ہی جی آئی پروڈکٹ کا درجہ ملنے کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔ اس لیے اس مرتبہ جے نگر میں مویا ہب بنانے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ایک ساتھ ہر قسم کے مویا خریدا جاسکے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ جے نگر کے مقامی ممبر اسمبلی اکثر انہیں سردیوں میں یہ مشہور میٹھا بھیجتے ہیں۔ لیکن وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ موٹا ہونے کے خوف سے اس عالمی شہرت یافتہ میٹھے کو کھانے سے گریز کرتی ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ مہینہ مویا کھانے کا مہینہ ہے۔ آپ کے مقامی ممبر اسمبلی نے کئی مرتبہ مجھے جے نگر مویا بھیجا ہے۔چوں کہ مجھے کچھ عوارض لاحق ہیں اس لئے زیادہ کھانے سے گریز کرتی ہوں اور میں اپنے لوگوں میں تقسیم کردیتی ہوں ۔ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ وہ صبح صرف چائے اور بہت کم کھانا کھاتی ہیں، پھر رات کا کھانا۔ اس کے علاوہ کچھ نہ کھاتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر افسران اور سابق بیورو کریٹس کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا زیادہ ضروری

وزیر اعلیٰ نےکہا کہ جے نگر کے مویا کی پوری دنیامیں شناخت ہے۔میں جے نگر مویا کے کاریگروں کا شکریہ اداکرتی ہوں کہ انہوں نے اعلیٰ معیار مویا بناکر ایک شناخت قائم کی ہے۔میں جے نگر کو مویا کا مرکز بنانا چاہتی ہوں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.