ETV Bharat / state

کولکاتا:انڈیم میوزیم سیل

author img

By

Published : May 9, 2020, 3:33 PM IST

کولکاتا:انڈیم میوزیم  سیل
کولکاتا:انڈیم میوزیم سیل

کولکاتا میں واقع انڈین میوزیم میں تعینات سی آئی ایس ایف آفیسر کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے بعد میوزیم کو سیل کردیا گیا ہے۔

ایک سی آ ئی ایس ایف جوان کی موت کے بعد مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع انڈین میوزیم کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کولکاتا:انڈیم میوزیم  سیل
کولکاتا:انڈیم میوزیم سیل

انڈین میوزیم کے ڈائریٹرکٹر اے ڈی چودھری نے کہا کہ سی آئی ایس ایف کے 33جوان گیلری کی سیکورٹی کیلئے تعینات تھے۔انہیں قرنطینہ میں جانے کو کہا گیا ہے۔میوزیم 14مارچ سے ہی بند ہے۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ سی آئی ایس ایف جوان کے کورونا مثبت آنے کے بعد ہی تما م سیکورٹی اہل کار کو قرنطینہ میں چلے جانے کو کہا گیا تھا۔میوزیم کے تمام احاطے اورسیکورٹی کوارٹر کو سنیٹائز کیا گیا ہے اور افسران سے کہا گیا ہے اس وقت وہ دفتر نہ آئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں جہاں جانچ میں تیزی آئی ہے وہیں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔مئی کی پہلی تاریخ کو جہاں مریضوں کی تعداد 795تھی وہیں اب اس میں اضافہ ہوکر 1600ہوگئے ہیں۔

بنگال محکمہ صحت کے مطابق 79افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔جب کہ مرکزی حکومت کے مطابق بنگا ل میں کورونا وائرس سے 140افراد کی موت ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں جہاں اب تک 30ہزار جانچ ہوئے ہیں، وہیں کئی ریاست ایک لاکھ سے زاید جانچ کرچکے ہیں وہیں مہاراشٹر میں 2لاکھ اور آندھراپردیش میں 1.5 لاکھ جانچ ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.