ETV Bharat / state

کانگریس کی غلطیوں سے بی جے پی کو تین ریاستوں میں جیت ملی، وزیراعلیٰ ممتابنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 5:55 PM IST

کانگریس کی غلطیوں سے بی جے پی کو تین ریاستوں میں جیت ملی:وزیراعلیٰ ممتابنرجی
کانگریس کی غلطیوں سے بی جے پی کو تین ریاستوں میں جیت ملی:وزیراعلیٰ ممتابنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ چار ریاستوں میں ہوئے اسمعبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست ہوئی ہے عوام کی نہیں۔اگر صحیح طریقے سے سیٹوں کا سمجھوتہ ہوتا تو نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا تھا۔Mamata Banerjee

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کو لے کر عوام نے فیصلہ دیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔عوام نے سوچ سمجھ کر ہی کچھ فیصلہ دیا ہے اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔تلنگانہ کا نتیجہ حیران کن نہیں ہے۔وہاں کے لوگوں نے پہلے ہی موڈ بنا لیا تھا۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ چار میں سے تین ریاستوں میں کانگریس کی شکست تشویش کا باعث ہے۔کانگریس کو اس طرح کے نتائج پر غور فکر نے کی ضرورت ہے۔چند غلطیوں کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہاکہ تین ریاستوں میں کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہ صرف اور صرف کانگریس کی شکست ہے۔اگر ان ریاستوں میں سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ صحیح طریقے سے ہوتا تو شاہد نتیجہ کچھ اور بھی ہو سکتا تھا۔انتخابات سے قبل سیٹوں کی تقسیم کو لے کر تبادلہ خیال ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2024 لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اگر صحیح طریقے سے سمجھوتہ ہوتا ہے تو بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔تین ریاستوں میں ملی جیت کا 2024 لوک سبھا انتخابات پر کوئی فرق نہیں پڑ سکتا ہے۔اس کے لئے سیٹوں کے سجھوتے کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 'انڈیا' اتحاد کی میٹنگ بلائی

ان کا کہنا ہے کہ اگلے سال ہونے والے انتخابات کے لئے ہم سبھوں کو سر جوڑ کربیٹھنے کی ضرورت ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان کے لوگ بی جے پی کو ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کی ذمہ داری تیسری مرتبہ نہیں دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.