ETV Bharat / state

Two Myanmar Citizens Arrestedمیانمار کے دو شہری سونے کے ساتھ گرفتار

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 1:28 PM IST

میانمار کے دو شہری سونے کے ساتھ گرفتار
میانمار کے دو شہری سونے کے ساتھ گرفتار

کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے میانمار کے دو شہریوں کو سونے کے بیسکیٹ کے گرفتار کرلیا۔گزشتہ پندرہ دنوں کے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے چوتھی مرتبہ سونے کے بیسکیٹ برامد کئے گئے ہیں۔Two Myanmar Citizens Arrested

کولکاتا:محکمہ کسٹم نے پوجا کے دوران کولکاتا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سونا برآمد کیا۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ سونا اسمگلنگ کے لئے کولکاتا لایا جا رہا تھا۔ میانمار کے 2 شہریوں کو گرفتار کر کیا گیا۔Two Myanmar Citizens Arrested AT Kolkata Airport Seized Gold

ائر پورٹ انتظامیہ کے مطابق سوموار کی رات کو میانمار ایئر لائن کی پرواز 8M607 کولکاتا ایئرپورٹ پراتری۔ محکمہ کسٹم نے شک کی بنیاد پرمیانمار کے دو مسافروں سے پوچھ گچھ کی۔معقول جواب نہیں ملنے پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

محکمہ کسٹم کے مطابق تلاشی کے دوران میانمار کے دونوں شہریوں کے پاس سے چھ سو سے زائد گرام سونے کے بیسکیٹ برامد ہوئے۔ گرفتار افراد کی شناخت کھاو سین مونگ اور آنگ ہیک کے طور پر ہوئی ہے۔

میانمار کے دو شہری سونے کے ساتھ گرفتار
میانمار کے دو شہری سونے کے ساتھ گرفتار

آنگ ہیک کے پاس سے448 گرام سونے کے بیسکیٹ برآمد ہوئے ہیں بازار میں جس کی قیمت 24لاکھ 49 ہزار349 روپے ہے جبکہ کھاو سین مونگ کے پاس سے 180 ملی گرام سونا برآمد ہوا ہے۔اس کی قیمت 12 لاکھ80 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Internet Services Suspended امت شاہ کی ریلی کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات معطل

کولکتہ جانے والی اس پرواز میں سوار تھے۔ سونا دو افراد کھاو سین مونگ اور آنگ ہیک سے برآمد کیا گیا جو دونوں میانمار کے رہائشی ہیں۔اس کی مارکیٹ ویلیو 12 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ آنگ ہیک کے پاس 488 گرام اور 180 ملی گرام سونا تھا جس کی مارکیٹ ویلیو 24 لاکھ 49 ہزار 343 روپے بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بیلگھریا ایکسپریس وے پر ایک گاڑی سے کروڑوں روپے کے سونا برآمد ہوا تھا۔ اس گاڑی میں ساڑھے چھ کروڑ روپے کا سونا تھا۔اس کے بعد بارانگر میں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران کروڑوں روپے کے سونے کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔Two Myanmar Citizens Arrested AT Kolkata Airport Seized Gold

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.