ETV Bharat / state

Anubrata Mondal Gets Bail انوبرتا منڈل کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے معاملے میں ضمانت

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 8:43 PM IST

قتل کرنے کی کوشش میں گرفتار انوبرتا منڈل کو عدالت نے ضمانت کی منظوری دیدی ہے۔انوبرتا منڈل گائے اسمگلنگ معاملے میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔ Anubrata Mondal Gets Bail

انوبرتا منڈل کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے معاملے میں ضمانت
انوبرتا منڈل کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے معاملے میں ضمانت

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ایک ورکر کی شکایت پر ریاستی پولس نے انوبرتا منڈل کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا تھا۔حکومت کے وکیل نے کہا کہ انوبرتا منڈل نے پولس حراست کے دوران خاموشی اختیار کررکھی تھی، صرف ایک دن بات کی ہے اس لئے ان سے ابھی بہت پوچھ تاچھ باقی ہے۔TMC MLA Anubrata Mondal Gets Bail In Muder Case

لہذانوبررتا کو کچھ اور وقت کے لیے حراست میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے انہیں ضمانت نہیں دی جائے۔ تاہم، تمام فریقوں کو سننے کے بعد، عدالت نے انوبرتا کو ضمانت دیدی ہے۔سرکاری وکیل نے کہاکہ اب تک کچھ معلومات سامنے نہیں آئی ہے ۔چوں کہ یہ قتل کا معاملہ ہے اس لئے اس میں مزید پوچھ تاچھ کی ضرورت ہے۔ میں ضمانت کی مخالفت کرتا ہوں۔ اس کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر نے کہاکہ مجھے کچھ معلومات ملی ہیں، لیکن مجھے یہ جاننا ہوگا کہ سیکیورٹی گارڈ کون تھا۔

کمرہ عدالت سے باہر نکلتے وقت انوبرتا منڈل نے صحافیوںکے سوال آپ کو ضمانت ملنے پر کیسا لگتا ہے؟جواب میں انوبرتا منڈل نے صاف کہاکہ یہ اچھا لگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛North India Weather Update دہلی سمیت پورا شمالی بھارت سردی کی لہر اور دھند کی لپیٹ میں

اس سے قبل ای ڈی کی درخواست پر دہلی کی عدالت نے انوبرتا منڈل کو دہلی لے جانے کی اجازت دیدی ہے ۔تاہم شیو ٹھاکر منڈل کی شکایت کے بعد بنگال پولس نے قتل کی کوشش کرنے کے معاملے میں انہیں گرفتار کرلیا۔شیوکمار منڈل نے الزام لگایاتھا کہ 2019 میں انوبرتا منڈل نے گلا دبا کر اسے مارنے کی کوشش کی۔ اس معاملے میں عدالت کے حکم پر انوبرتا کو 7 دن کے لیے پولیس حراست میں لے لیا گیا تھا۔ نتیجتاً اب پہلے کی طرح دہلی جانا ممکن نہیں رہا۔ سات دن کی پولیس حراست کے اختتام پر اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ انوراتا منڈل کو اب ضمانت مل گئی۔اس لئے ایک بار پھر ان کے دہلی لے جانے کے امکانات کھل گئے ہیں۔TMC MLA Anubrata Mondal Gets Bail In Muder Case

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.