ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari شبھندو ادھیکاری کا بنگال میں بھی یوگی کے طرز پر انکائونٹر پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 7:41 PM IST

شبھندو ادھیکاری کا بنگال میں بھی یوگی کے طرز پر انکائونٹر پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ
شبھندو ادھیکاری کا بنگال میں بھی یوگی کے طرز پر انکائونٹر پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ

اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری نے ریاست میں امن وامان کی صورت حال پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں اترپردیش کے طرز پر انکائونٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ ادھیکاری کے اس بیان کی بنگال کے سیاسی حلقے میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں آج اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی بی جے پی نے پولیس کے کردار اور ریاست کے مختلف حصوں میں جنسی زیادتی ی کے واقعات پر سوالات اٹھائے۔ بی جے پی ممبران اسمبلی نے واک آؤٹ بھی کیا۔ بعد میں، پولیس کے کردار کی مذمت کرتے ہوئے، شبھندو ادھیکاری نے تبصرہ کیا کہ عصمت دری کرنے والوں کی انکاؤنٹر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا اتباع کرنے کی چاہئے۔

سلی گوڑی سے بی جے پی ممبر اسمبلی شنکر گھوش نے جمعرات کو اسمبلی میں شمالی بنگال میں کئی جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات کا ذکر کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مٹیگارا اور طوفان گنج میں دو نابالغوں کی عصمت دری اور قتل کا واقعہ پیش آیا۔ شنکر نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان واقعات کے خلاف وشو ہندو پریشد نے سلی گڑی میں احتجاجی مارچ کیا تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ بی جے پی ممبر اسمبلی کے بولنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر آشیش بنرجی نے دیگر ممبران اسمبلی کو بولنے کا موقع دیا۔ لیکن، بی جے پی ممبران اسمبلی نے اس معاملے پر حکومت کا موقف واضح کرنے کے لیے نعرے بازی شروع کردی۔ وزیر اعلیٰ نے ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سیشن ہال سے واک آؤٹ کیا۔

بی جے پی ممبران اسمبلی نے سیشن ہال کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ ریاست کے وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ صرف دو دنوں میں تین خواتین کی جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ یہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔ تو مجرموں کے ذہنوں سے خوف ختم ہوگیا ہے۔ جہاں اس طرح کے قلیل مدتی جرائم کے خلاف چارج شیٹ جاری کی جانی تھی، وہاں مجرم دندناتے پھر رہے ہیں۔‘‘ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اس ریاست کو یوگی آدتیہ ناتھ جیسے سخت منتظم کی ضرورت ہے۔ ایسے جرائم کرنے والوں کو جینے کا کوئی حق نہیں۔ اگر ضروری ہو تو ان کا انکاؤنٹر کرایا جائے۔

شبھندو کے انکاؤنٹر تھیوری پر ردعمل دیتے ہوئے ترنمول چھاترپریشد پارٹی کے نائب صدر سماویک تاپس رائے نے کہاکہ "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ شوبھندو کے لوگ اس ریاست کو یوگی ریاست بنانا چاہتے ہیں، یہاں جو بھی ہوگا وہ قانون کے مطابق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Slams Centre ممتا بنرجی نے ای ڈی کی سرگرمی پر سوالات کھڑے کیے

گزشتہ پیر کی رات مٹیگارا کے ایک ویران علاقے میں اسکول کے کپڑے پہنے ایک نابالغ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ الزام لگایا گیا کہ علاقہ کے مجرموں نے زیادتی کر کے قتل کیا۔ پولیس پہلے ہی مٹی گڑہ کے علاقے لیلن کالونی سے ایک ملزم کو گرفتار کر چکی ہے۔ وشو ہندو پریشد نے بھی جمعرات کو اس واقعے کے خلاف علاقے میں بند کی کال دی تھی۔ اس کے علاوہ طوفان گنج میں ایک اور عصمت دری اور قتل کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اس کے بعد ہی اس معاملے میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے سوا ل کھڑا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.