ETV Bharat / state

Mamata Slams Centre ممتا بنرجی نے ای ڈی کی سرگرمی پر سوالات کھڑے کیے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 11:07 AM IST

وزیر اعلی ممتابنرجی نے کولکاتا میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جانچ ایجنسیوں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

ممتا بنرجی نے ای ڈی کی سرگرمی پر سوالات کھڑے کئے
ممتا بنرجی نے ای ڈی کی سرگرمی پر سوالات کھڑے کئے

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتابنرجی نے کولکاتا میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جانچ ایجنسیوں کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے بیرون ملک سے واپسی کے بعد سے ہی ای ڈی ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے۔کلکتہ ای ڈی نے جنوبی کلکتہ سمیت جنوبی 24پرگنہ کے کئی مقامات پر تلاشی لی ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ مرکزی ایجنسی ان کے اہل خانہ کو پریشان کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JU Student Death جادو پوریونیورسٹی واقعہ کےلئے گورنر ذمہ دار، برتیہ باسو

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ای ڈی ان کی رہائش گاہ ہریش چٹرجی اسٹریٹ میں تلاشی لے سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں پوجا کے منتظمین کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں انہوں نے ای ڈی کی سرگرمیوں پر سوالات کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے گھر میں آئے روز ہمیں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوں کو ڈرانے دھماکے کے لئے بی جے پی نے جس طرح سے جانچ ایجنسیوں کا غلط استعال کیا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کے خلاف ہی ای ڈی، سی بی آئی کا مسلسل استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ سب سے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات کے لئے کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.