ETV Bharat / state

SSC Recruitment Scam پراسرار خاتون کا معمہ حل، تقرری بدعنوانی معاملے میں ہیمانتی گنگو پادھیائے کا نام منظرعام پر

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 4:50 PM IST

اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملے میں سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا گھوش جس کے گھر کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے۔ اس کے بعد اس معاملے میں ایک اور خاتون ہیمانتی گنگو پادھیائے کا نام سامنے آیا ہے۔ ان کے نام پر کچھ شیل کمپنیوں کے سراغ بھی ملے ہیں۔ سی بی آئی کو خاتون کے شوہر گوپال دلپتی کے نام پر شیل کمپنی کی لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے۔ SSC Recruitment Scam

پراسرار خاتون کا معمہ  حل، تقرری گھوٹالہ میں ہیمانتی گنگوپادھیائے کا نام منظرعام پر
پراسرار خاتون کا معمہ حل، تقرری گھوٹالہ میں ہیمانتی گنگوپادھیائے کا نام منظرعام پر

کولکاتا: مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمیری، اپر پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ کا دائرہ جوں جوں وسیع ہوتا جارہا ہے توں توں اس معاملے میں نئے نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس سی اسکام میں ایک اور خاتون ہیمانتی گنگوپادھیائے کا نام سامنے آیا ہے۔ گوپال اور ان کی بیوی ہیمنتی ان میں سے ایک کے جوائنٹ ڈائریکٹر ہیں۔ ہیمنتی کے نام پر ایک فرم سامنے آیا مگر دفتر بند ہے۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام شیل کمپنیاں گوپال ہیمنتی نے بدعنوانی کے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے کھولی تھیں۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق ہیمنتی گنگوپادھیائے نے پہلی بار 2015-16 میں گوپال سے ملاقات کی تھی۔ ہیمنتی اس وقت ایک ابھرتی ہوئی ماڈل تھیں۔ مگر ان کے پاس زیادہ کام نہیں مل سکا۔اس دوران گوپال کئی بااثر لیڈروں جیسے تاپس منڈل، کنتل گھوش سے بات چیت کر رہے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کی دوستی مضبوط ہوگئی۔اس درمیان گوپال اور ہیمانتی رشتہ میں بھی بند ھ گئے۔سی بی آئی کے مطابق گوپال کے ساتھ ہینمانتی بھی بدعنوانی میں ملوث ہے۔سی بی آئی کے افسران کو شبہ ہے کہ ملازمت کے متلاشیوں سے موصول ہونے والے کالے دھن کو گوپال ہیمنتی کی شیل کمپنیوں کے ذریعے لانڈر کیا گیا تھا۔ تاہم، سی بی آئی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیمنتی فلم میں پروڈیوسر بن کر پیسے ڈالنا چاہتی تھی۔ ایک چھوٹے ماڈل ہونے کے ناطے اس کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے؟

یوتھ ترنمول کانگریس کے لیڈر کنتل جنہیں سی بی آئی نے بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا، نے دعویٰ کیا کہ نوکری کے امیدواروں سے لی گئی تمام رقم گوپال دلپتی کے پاس کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گوپال کی بیوی ہیمنتی کے ممبئی میں اس وقت کمپنی کے اکاؤنٹ میں 68 لاکھ روپے تھے۔ارپیتا کی طرح ہیمنتی بھی کبھی بہالا میں رہتی تھی۔ مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ گوپال-ہیمنتی بہالہ کے راجہ رام موہن رائے روڈ پر ایک ساتھ رہتے تھے۔ لیکن، جنوری سے دوونوں یہاں نہیں رہتے ہیں۔ پڑوسی انکر ڈے نے کہاکہ ہیمنتی جب مہینوں کے لئے جاتی تھی تو دیکھ بھال کے اخراجات کے طور پر پیسے دیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Partha Chatterjee Injured جیل میں ہوئے حملہ میں پارتھوچٹرجی زخمی

ہیمنتی اور گوپال کبھی کبھار آتے تھے۔ وہ کسی کے ساتھ زیادہ نہیں گھلتے تھے۔ ہیمنتی کے فلیٹ کی بالکونی سے ڈرامے کا سکرپٹ بھی ملا تھا۔ وہیں ہیمنتی گنگوپادھیائے نے اتم کمار سے متعلق ایک ڈرامے میں نرس کا کردار ادا کیا تھا۔ ہیمنتی گنگوپادھیائے اس کے اسکرپٹ کے پچھلے صفحے پر نرس کا نام لکھا ہوا ہے۔ ایک اور اسکرپٹ فلیٹ کے فرش پر پڑا ہوا ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.