ETV Bharat / state

Mamta Banerjee Joined Dawat Iftaar: کولکاتا کارپوریشن کے دعوت افطار میں ممتا بنرجی کی شرکت

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 4:39 PM IST

کولکاتا کارپوریشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے روایتی دعوت افطار میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے شرکت کی Mamta Banerjee Joined Dawat Iftaar۔ افطار میں وزیر اعلی ممتا بنرجی دیر سے پہنچی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس موقع پر بالی گنج اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں بابل سپریو کی جیت کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

کولکاتا کارپوریشن کی جانب سے ہر سال رمضان کے ماہ میں دعوت افطار کا انعقاد کیا جاتا ہے Kolkata Corporation Dawat Iftaar ۔ روایتی طور پر رواں برس بھی کولکاتا کے پارکس سرکس میدان میں دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا۔ روایتی طور پر کولکاتا کارپوریشن کی دعوت میں وزیر اعلی شریک ہوتے ہیں۔ Mamta Banerjee Joined Dawat Iftaar

اس روایت کے مطابق وزیر اعلی ممتا بنرجی کولکاتا کارپوریشن کے کی جانب سے پارکس سرکس میدان میں منعقد کیے جانے والے دعوت افطار میں شرکت کرنے پہنچی تھی۔ گرچہ اس بار وزیر اعلی ممتا بنرجی آذان کے بعد افطار میں پہنچی۔ دعوت افطار میں ترنمول کانگریس تقریبا تمام بڑے رہنما شرکت نے بھی شرکت کی۔ دعوت افطار میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کے علاوہ فرہاد حکیم، چندریما بھٹاچاریہ، مقامی رکن اسمبلی بابل سپریو، سدیپ بندھوپادھیائے، نینا بندھوپادھیائے مہوا موئترا، اور دیگر رہنما موجود تھے۔

ویڈیو

کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں تک دعوت افطار کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا، لیکن صورت حال بہتر ہونے کے ساتھ ہی دو برسوں بعد پارکس سرکس میدان میں روایتی دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا۔ دوسری جانب دعوت افطار میں گذشتہ دنوں ہوئے ضمنی انتخابات کا بھی ذکر ہوا۔ پارکس سرکس کا علاقہ بالی گنج اسمبلی حلقہ میں ہی آتا ہے۔ افطار کی محفل میں پہنچنے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ نو منتخب ایم ایل اے بابل سپریو بھی موجود تھے۔ ممتا بنرجی کو بابل سپریو کے ساتھ خوش گپیاں بھی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس موقع پر بالی گنج کے عوام کو ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو کو کامیاب دلانے میں اہم رول ادا کرنے کے لیے اقلیتی طبقہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.