ETV Bharat / state

وکٹوریہ میموریل کو یوم آزادی کے موقع پر ترنگے سے ڈھانپا جائے گا

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 7:30 PM IST

ایک صدی سے بھی پرانی کولکاتا کی وکٹوریہ میموریل کو ملک کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر بہت ہی وسیع و عریض قومی پرچم ترنگے سے ڈھانپ دیا جائے گا۔

kolkata victoria memorial will be drape into tricolour on 75 independence day
وکٹوریہ میموریل کو یوم آزادی کے موقع پر ترنگے سے ڈھانپا جائے گا

نیتا جی کے 125 ویں یوم پیدائش پر وکٹوریہ میموریل کو ترنگے کے روشنی میں ڈھانپ دیا گیا تھا۔ لیکن اس بار 7500 اسکوائر فٹ اور 150 اونچے اور 50 چوڑے کپڑے سے تیار کردہ ایک وسیع و عریض قومی پرچم سے وکٹوریہ میموریل کو پوری طرح سے ڈھانپنے کی تیاری کی جارہی ہے۔


کولکاتا شہر کی معروف ترین تاریخی عمارت وکٹوریہ میموریل جو برٹش راج کی ایک نشانی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جسے برطانوی ملکہ وکٹوریہ کی یاد میں تعمیر کی گئی تھی۔ جو اب ایک میوزیم ہے اور مرکزی وزیر ثقافت کے ماتحت ہے۔ لارڈ کرزن کی قیادت میں وکٹوریہ میموریل کو تعمیری کام سنہ 1906 سے شروع کر سنہ 1921 میں مکمل ہوا تھا۔

kolkata victoria memorial will be drape into tricolour on 75 independence day
وکٹوریہ میموریل کو یوم آزادی کے موقع پر ترنگے سے ڈھانپا جائے گا

وکٹوریہ میموریل کا ڈیزائن ولیم ایمرسن نے تیار کیا تھا۔ ایک طرح سے وکٹوریہ میموریل کو برٹش راج کی ایک علامت کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ وکٹوریہ میموریل آج کولکاتا شہر کی اہم عمارتوں میں سے ایک ہے۔ سال میں دو بار وکٹوریہ میموریل میں قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ لیکن یوم آزادی کے 75 کے موقع پر وکٹوریہ میموریل کو ایک وسیع و عریض قومی پرچم سے پوری طرح ڈھانپ دیا جائے گا۔ اس سے قبل نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ترنگے کے تین رنگوں والی روشنی سے پوری عمارت کو مزین کیا گیا تھا۔ لیکن اس بار ورچول طور پر نہیں بلکہ ایک وسیع و عریض کپڑے سے بنے قومی پرچم سے وکٹوریہ میموریل کو پوری طرح سے ڈھانپ دیا جائے گا۔

اس وسیع و عریض پرچم کو وکٹوریہ میموریل کے شمالی حصے میں لگایا جائے گا۔ اس وسیع و عریض قومی پرچم وکٹوریہ میموریل کے چھت سے رسیوں کی مدد لٹکایا جائے گا۔ جس کی اونچائی 150 فٹ ہے اور چوڑائی 50 فٹ ہے، جبکہ اس کا وزن 70 کیلو گرام ہے رقبہ 7500 اسکوائر فٹ ہے۔ اس پرچم کو ہمالین ماؤنٹینئرنگ انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے۔ اس پرچم سے وکٹوریہ میموریل کا سامنے کا پورا حصہ ڈھانپ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.