ETV Bharat / state

میرٹھ میں تیار ہونے والے ترنگے پر کورونا کا سایہ

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 6:08 PM IST

ضلع میرٹھ کا تیار کیا ہوا ترنگا ملک کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ ڈیڑھ برس سے کورونا وبا نے جھنڈا مینوفیکچرنگ یونٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

The effect of Corona on the tiranga produced in Meerut
The effect of Corona on the tiranga produced in Meerut

ریاست اتر پردیش کے تین ایسے مراکز ہیں جہاں یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر ترنگا تیار کیا جاتا ہے۔ جس میں ایک ضلع میرٹھ بھی ہے۔ لیکن گزشتہ ڈیڑھ سال سے کورونا وبا کے بحران نے میرٹھ کے اس جھنڈا مینوفیکچرنگ یونٹ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

میرٹھ میں تیار ہونے والے ترنگے پر کورونا کا سایہ

اتر پردیش میں میرٹھ کا 'گاندھی آشرم' قومی پرچم تیار کرنے کا لائسنسی سینٹر ہے۔ سنہ 1920 میں میرٹھ میں گاندھی آشرم کے قیام کے دس سال بعد سے ہی یہاں ترنگا بنانے کا کام جاری ہے۔

میرٹھ میں تیار ہونے والے ترنگے پر کورونا کا سایہ
میرٹھ میں تیار ہونے والے ترنگے پر کورونا کا سایہ

یہ بھی پڑھیں: قومی پرچم بنانے والی گھریلو صنعت بھی لاک ڈاؤن سے متاثر

کورونا وبا کے قہر کے سبب اس سال جھنڈا تیار کرنے کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جھنڈے کے لئے سوت کاتنے سے لے کر کپڑا تیار کرنے، اسکرین پرنٹنگ اور سلائی کرنے والوں تک کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس وجہ سے اس سال بہت کم تعداد میں جھنڈا تیار کیا جا سکا ہے۔

میرٹھ کے گاندھی آشرم میں تیار ترنگے جھنڈے کشمیر سے لےکر کنیا کماری تک سپلائی کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.