ETV Bharat / state

BSF Arrested four Infiltrators: بھارت بنگلہ دیش سرحد پر چار درانداز گرفتار

author img

By

Published : Dec 20, 2021, 7:38 PM IST

بھارت بنگلہ دیش سرحد پر چار درانداز گرفتار
بھارت بنگلہ دیش سرحد پر چار درانداز گرفتار

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ تھانہ کے تحت گھوج ڈانگہ میں واقع بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد India-Bangladesh International Border پر بی ایس ایف نے چار بنگلہ دیشی شہریوں کو دراندازی کے الزام میں گرفتارBSF arrests four Bangladeshi nationals on infiltration charges کیا۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ North 24 Parganas of West Bengal کے بشیر ہاٹ تھانہ کے تحت گھوج ڈانگہ میں واقع بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے چار بنگلہ دیشی شہریوں کو دراندازی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بشیرہاٹ تھانہ کے تحت گھوج ڈانگہ Ghoja Danga area under Bashirhat police station علاقے میں واقع بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی ٹیم کو گشت کے دوران سرحد کے قریب ندی کے کنارے چند مشکوک لوگوں کی سرگرمیاں دکھیں۔بی ایس ایف کے جوانوں نے کارروائی BSF soldiers take action کے دوران چار لوگوں کو حراست میں لے لیا، اور ان سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا تمام افراد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Bangladesh 50th Anniversary in Patna: بنگلہ دیش کے پچاس سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

بی ایس ایف ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ گرفتار افراد میں سے ایک لطیف الرحمن جو بنگلہ دیش پولیس کو برسوں سے مطلوب تھا۔ لطیف الرحمن ایک پیشہ ور مجرم ہے جو انگنت جرائم کے معاملے میں ملوث ہے اور بنگلہ دیش کی پولیس کو برسوں سے اس کی تلاش تھی۔مطلوب بدمعاش کے پاس سے ووٹرز کارڈ،آدھار کارڈ اور پاس پورٹ ملے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ فرضی پاس پورٹ کے دھندے میں بھی ملوث رہا ہے۔

بی ایس ایف نے پوچھ گچھ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد چاروں بنگلہ دیشی دراندازوں کو بشیرہاٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔بشیرہاٹ تھانے کی پولیس نے بنگلہ دیش کے مطلوب پیشہ آور مجرم لطیف الرحمن سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.