ETV Bharat / state

Panchayat Election سی پی آئی ایم پنجایت انتخابات کی تیاریوں میں مصروف

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 1:49 PM IST

ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم کی قیادت میں سی پی آئی ایم پنجایت انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے۔اس کے مدنظر سی پی آئی ایم مرشد آباد ضلع میں جلسہ و جلوس کی بدولت ووٹرز کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرانے کی ہرممکن کوشش میں ہے۔panchayat election

سی پی آئی ایم پنجایت انتخابات کی تیاریوں میں مصروف
سی پی آئی ایم پنجایت انتخابات کی تیاریوں میں مصروف

مغربی بنگال میں گزشتہ تمام انتخابات میں بری طرح شکست سے دو چار ہونے کے باوجود آنے والے دنوں میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے لئے سی پی آئی ایم کمرکس کر انتخابی میدان اتر چکی ہے۔Cpim Start Campaign For Panchayat Election In Murshidabad

سی پی آئی ایم پنجایت انتخابات کی تیاریوں میں مصروف
سی پی آئی ایم پنجایت انتخابات کی تیاریوں میں مصروف

مرشد آباد ضلع میں سی پی آئی ایم کے رہنما ضمیر ملا کی قیادت میں عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ضمیر ملا نے کہا کہ سی پی آئی ایم اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ گزشتہ تمام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مستقبل میں بھی شکست کا سلسلہ جاری رہے گا۔بنگال کے لوگ اپنی سابقہ پارٹی کو جیت دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammad Salim Slam Mamata Banerjee ممتا بنرجی چوروں کی حمایت کر سکتی ہیں تو میں اپنے انقلابی رہنماؤں کی کیوں نہ کروں، محمد سلیم

ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے عوام حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اس بدعنوان رہنماؤں سے اب چکے ہیں۔وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔ایک مرتبہ صاف شفاف انتخابات کرایا جائے پھر دیکھئیے ترنمول کانگریس کی50فیصد سیٹیں کم ہو جائیں گی۔

دوسری طرف ہوڑہ ضلع کے شنکریل کوپریٹو انتخابات میں سی پی آئی ایم کو38سیٹوں پر بلامقابلہ جیت ملی ہے۔ترنمول کانگریس اندرونی اختلافات کے سبب کوپریٹو انتخابات میں ایک بھی امیدوار نہیں اتاری۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.