ETV Bharat / state

پرائمری تعلیمی بورڈ کے صدر گوتم پال کے خلاف توہین کا مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 2:23 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے پرائمری تعلیمی بورڈ کو ہدایت دی تھی کہ ٹی ای ٹی امتحان میں 92 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کو بھرتی کے عمل میں حصہ لینے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن نے عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا ہے۔ Calcutta High Court Reaction

پرائمری تعلیمی بورڈ کے صدر گوتم پال کے خلاف توہین کا مقدمہ درج کرنے کا انتباہ
پرائمری تعلیمی بورڈ کے صدر گوتم پال کے خلاف توہین کا مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کلکتہ ہائی کورٹ میں یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے نااراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا تو پرائمری تعلیمی بورڈ کے صدر گوتم پال کے خلاف توہین کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں 2014 میں ٹی ای ٹی امیدوار کی تقرری کے سلسلے میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ امیدوار پلب رائے کے وکیل دیبندو چٹوپادھیائے نے کہا کہ بورڈ نے ابتدائی طور پر مطلع کیا تھا کہ TET امیدوار پلب نے TET پاس نہیں کیا ہے۔ لیکن گزشتہ سال پھر انہوں نے کہا، پلب نے ٹی ای ٹی پاس کر لیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس نے 92 فیصد نمبر حاصل کئے۔ ان کا نمبر معلوم ہونے کے بعد پلب نے کلکتہ ہائی کورٹ میںتقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا۔

گذشتہ 21 ستمبر کو جسٹس گنگوپادھیائے نے اس معاملے میں حکم دیا تھا کہ بورڈ پل ب کو پرائمری اسکول میں بھرتی کے عمل میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرے۔ لیکن جب جمعہ کو دوبارہ کیس سامنے آیا تو انہیں معلوم ہوا کہ دو ماہ گزرنے کے باوجود بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔ یہ سننے کے بعد جج نے پوچھا کہ کیا کونسل نے اس حکم پر جان بوجھ کر عمل نہیں کیا؟ اگر ایسا ہے تو انہیں فوراً یعنی جمعہ کو ہی حکم پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کلکتہ ہائی کورٹ کا بولا کالی پوجا کے موقع پر 10 ہزار بکروں کی قربانی پر پابندی لگانے سے انکار

جج نے خبردار کیاکہ اگر عدالت کے حکم پر 4 گھنٹے کے اندر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر گوتم پال کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔جج نے یہ بھی واضح کیا کہ عدالت کے سابقہ حکم کی تعمیل 3 بجکر 20 منٹ کے اندر کی جائے۔ اس کے نتیجے میں اگر عدالت کے حکم کی تعمیل کی جاتی ہے، تو امیدوارجس نے TET کا امتحان پاس کیا ہے، کوسہ پہر 3.20بجے کے اندر ابتدائی بھرتی کے عمل میں حصہ لینے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ اس کے بعد عدالت سے امیدوار کو کونسل آفس بھیجا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.