ETV Bharat / state

Calcutta High Court On Abhishek ابھیشیک بنرجی کو عدالت سے عالیہ سے بڑی راحت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 7:34 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے آج ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کو بڑی راحت دیتے ہوئے ای ڈی کو بنرجی کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی کو عدالت سے عالیہ سے بڑی راحت
ابھیشیک بنرجی کو عدالت سے عالیہ سے بڑی راحت

کولکاتا:جسٹس تیرتھنکر گھوش نے ابھیشیک بنرجی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ای ڈی کو ہدایت دی تاہم عدالت نے ای سی آئی آر یا انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ای ڈی کی طرف سے کی گئی شکایت) کو مسترد نہیں کیا ہے۔ جج نے کہاکہ جانچ ایجنسی ای ڈی ابھیشیک بنرجی کے خلاف سوجے کرشن بھدرا کی گرفتاری اور ان کے ساتھ روابط کے علاوہ کوئی اور ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ بنرجی کے خلاف تفتیش جاری رہے گی۔اس لئے ای ڈی کی طرف سے درج ای سی آئی آر کو رد کرنے کی بات ابتدائی مرحلہ میں اس لیے عدالت اس حوالے سے اب کوئی حکم نہیں دے گی۔

ابھیشیک بنرجی نے ہائی کورٹ میں ای ڈی کے ای سی آئی آر کو خارج کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی ۔اساتذہ کی تقرری میں مبینہ طور پر لپس اینڈ باؤنڈس کمپنی کے عہدیدار کے کردار کے بعد کمپنی کے دفاتر میں ای ڈی کی تلاشی کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کے خلاف ای سی آئی آر درج کیا تھا ۔

اساتذہ تقرری گھوٹالے میں گرفتار اور ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر کنتل گھوش کے ذریعہ لکھے گئے ایک خط کے بعد ابھیشیک بنرجی کے خلاف عدالت نے جانچ کا حکم دیا تھا ۔ابھیشیک بنرجی نے دھرمتلہ کے شہید مینار میں منعقد میٹنگ میں کہا کہ شاردا گھوٹالہ کے معاملے میں گرفتار رہ چکے مدن مترا نے کنال گھوش نے ان سے کہا تھا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیاں ان پر دبائو بنارہی تھی کہ ابھیشیک بنرجی کا نام لیں ۔اس کے بعد اسکولوں میں اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں گرفتار کنتل گھوش نے بھی یہی دعویٰ کیا کہ ای ڈی، سی بی آئی ان پر ابھیشیک کا نام لینے کے لیے دبائو ڈال رہی ہیں۔

کنتل گھوش نے نچلی عدالت کو خط لکھ کر اس کی شکایت بھی کی۔ انہوں نے کلکتہ کے ہیسٹنگ پولیس اسٹیشن کو ایک خط بھیجا جس میں پولیس کی مداخلت کی درخواست کی گئی۔ اس کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے اپنے آبزرویشن میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر سی بی آئی یا ای ڈی ابھیشیک سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ اسی حکم کو ہائی کورٹ کے جسٹس سنگھ نے برقرار رکھا۔ اس کے بعد ابھیشیک کو سی بی آئی نے بلایا تھا۔ ابھیشیک سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔ بعد میں انہیں ای ڈی نے طلب کیا تھا۔ لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ابھیشیک کو 13 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا گیا۔ تفتیش کاروں نے اس دن ابھیشیک سے ساڑھے نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

گزشتہ 21 اگست کو ابھیشیک کی تنظیم Lips and Bounds کی ای ڈی نے تلاشی لی تھی۔ ماضی میں اس کمپنی سے وابستہ رہ چکے کالی گھاٹ کے کاکوعرف سوجے کرشنا بھدراکو اساتذہ تقرری گھوٹالہ کے معاملے میں گرفتار کرلیا ہے۔ای ڈی کے بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوجے کرشنا لیپس اینڈ باؤنڈز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کے طور پر خدمات انجام دیے چکے ہیں ۔ لیپس اینڈ باؤنڈس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ترنمول ایم پی ابھیشیک ہیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا کہ ابھیشیک 2012 سے 2014 تک اس تنظیم کے ڈائریکٹر تھے۔ای ڈی سے عدالت میں سوال کیا گیا ہے کہ ابھیشیک کے نام سے پریس بیان کیوں شائع کیا گیا؟ ہنگامہ آرائی کے درمیان ای ڈی حکام نے ابھیشیک کی کمپنی سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر پر 16 فائلیں ڈاؤن لوڈ کیں۔ اس کمپنی کے ایک ملازم نے اس کی شکایت کی۔ لالبازار نے شکایت کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی۔ ای ڈی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے ایک اہلکار نے اپنی بیٹی کے لیے ہاسٹل کی فہرست بنائی تھی۔ فائلوں میں ہاسٹل کا نام بتایا گیا ہے۔ جسٹس گھوش نے ای ڈی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔

دوسری طرف ای ڈی نے عدالت کی ہدایت کے مطابق جمعرات کو ابھیشیک سمیت لپس اینڈ باؤنڈ کے ڈائریکٹرز اور اعلیٰ عہدیداروں کی جائیداد کی تفصیلات پر کلکتہ ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ اس تناظر میں ابھیشیک نے کہاکہ انہوں نے پہلے ہی اپنی جائداد سے متعلق حلف نامہ دے چکے ہیں ۔2020 میںجب میں ای ڈی آفس میں پہلی مرتبہ گیا تھا اسی وقت میں نے تمام پراپرٹی اکاؤنٹس اور بینک اکاؤنٹ کی معلومات جمع کرادی تھی ۔ ای ڈی چار بار، سی بی آئی ایک بارمیری بیوی اور مجھ سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے ۔مجھے اب ای ڈی، سی بی آئی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Recruitment Scam in Bengal کلکتہ ہائی کورٹ نے بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے ذریعہ ایم او آر شیٹ کی تصدیق کے عمل پر سوال کھڑا کیا

جمعہ کو عدالت کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ ابھیشیک نے خود شروع سے ہی صاف کہہ دیا ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش کرکے دکھائیں اگر ان کے خلاف ثبوت آجاتے ہیں تو وہ سزا بھگتنے کو تیار ہیں ۔گھوش نے کہا کہ عدالت نے خود کہا ہے کہ ابھیشیک کے خلاف کوئی بامعنی ثبوت نہیں دکھایا گیا ہے ابھیشیک کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ایجنسی کے ذریعے جس طرح سے بی جے پی ابھیشیک کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے وہ ایک بار پھر منظر عام پر آ گئی ہے۔ عدالتی فیصلے میں ثابت ہو گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.