ETV Bharat / state

Sourav On Ambassador بنگال میں وہ سب کچھ ملا جس کا میں مستحق ہوں، سورو گنگولی

author img

By

Published : May 25, 2023, 10:55 AM IST

بنگال میں وہ سب کچھ ملا جس کا میں مستحق ہوں:سورو گنگولی
بنگال میں وہ سب کچھ ملا جس کا میں مستحق ہوں:سورو گنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا کہ مجھے ریاست مغربی بنگال میں وہ سب کچھ ملا جس کا میں مستحق ہوں۔ اس بنیاد پر بنگال کو چھوڑ کر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جہاں تک کسی ریاست کے ایمبیسڈر بننے کی بات ہے تو اسے طول دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

بنگال میں وہ سب کچھ ملا جس کا میں مستحق ہوں:سورو گنگولی

کولکاتا: سابق کپتان سورو گنگولی آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کے مینٹور کے طور خدمات انجام دینے کے کولکاتا واپس لوٹنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بنگال سے بہت پیار ملا۔ جو مجھے آپ کو یہاں ملا ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔ بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے تریپورہ کی سیاحت کے سفیر ہونے کے سلسلے میں ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر چیز میں سیاست اچھی نہیں لگتی۔ لوگوں کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہیے۔

گذشتہ روز منگل کی سہ پہر تریپورہ حکومت کے وزیر سورو کے گھر گئے اور انہیں سیاحت کے لئے تجارتی سفیر بننے کی پیشکش کی۔ سورو نے بی جے پی کی حکومت والی ریاست کا سیاحتی سفیر بننے کی پیشکش کو قبول بھی کیا۔ اس کے بعد پورے بنگال میں سیاسی ہلچل شروع ہوگئی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سکانتا مجمدار نے کہا کہ بنگال کی حکومت سورو کو عزت نہیں دے سکی۔ تریپورہ میں کی حکمرانی اب بی جے پی کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے سورو کو سیاحت کے سفیر بنانے کا اعلان کیا۔ اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sourav Ganguly سورو گنگولی تریپورہ کے برانڈ ایمبیسیڈر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ایک عام سے مسئلے کو کیوں پیچیدہ بنایا جا رہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے۔ غیر ضروری پیچیدگیاں پیدا نہ کریں۔ سارا معاملہ کمرشل ہے، سیاسی نہیں۔ اگر شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ایم ایس دھونی ایک ہی کردار میں ہوں تو کوئی تنازع نہیں ہے۔ میڈیا میں خبریں چل رہی ہیں کہ میں کس سے ملا، کون میرے گھر آیا۔ اگر کوئی ملنے کے لیے آ ہی گیا تو اس میں برائی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.