ETV Bharat / state

Students Protest Razing of Afreen Fatima's House:عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کا آفرین فاطمہ کی حمایت میں مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 7:09 AM IST

آفرین فاطمہ
آفرین فاطمہ

عالیہ یونیورسٹی کے طالب نسیم نواز نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی کو خطرہ ہے،بی جے پی کی زیر اقتدارریاستوں میں لاقانونیت نظر آرہی ہے،آفرین فاطمہ گذشتہ کئی برسوں سے این آر سی، سی اے اے اور عوام مخالف حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہیں،حجاب کے معاملے میں ہونے والی تحریک میں وہ سرگرم رہی ہیں۔Aliah University Student March in Solidarity With Afreen Fatima

ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں یوگی حکومت کی بلڈوزر کی سیاست کے خلاف عالیہ یونیورسٹی کے طلباء نے پارک سرکس کیمپس میں احتجاج کیا،اور آفرین فاطمہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔طلبا کا کہنا تھا کہ سی اے اے اور این آر سی تحریک میں سرگرم رہنے اور حق کے لئے آواز اٹھانے کے لئے آفرین فاطمہ کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا ہے۔ہم عالیہ یونیورسٹی کے تمام طلباء آفرین کے ساتھ ہیں۔یوگی اور مرکزی حکومت بلڈوزر کے ذریعے حق کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔Aliah University Student March in Solidarity With Afreen Fatima

کولکاتا کے عالیہ یونیورسٹی میں آفرین فاطمہ کی حمایت میں طلباء نے مظاہرہ کیا،اور پارک سرکس کیمپس میں ریلی نکالی نکالی گئی، اور آفرین فاطمہ کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔عالیہ یونیورسٹی کے طلباء نے کافی دیر تک کیمپس میں مظاہرہ کیا۔اس کے ساتھ ہی پغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ کے خلاف بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے نازیبا کلمات کہے جانے کے خلاف بھی طلباء نے احتجاج کیا۔کیمپس کے باہر بڑی تعداد میں پولس عملہ کو بھی تعینات کیا گیا تھا،طلباء کو کیمپس کے باہر احتجاج کرنے سے روک دیا گیا۔طلباء نے یوگی حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور آفرین فاطمہ کے گھر کو مسمار کرنے کے مواقع کو فاشزم قرار دیا۔

مظاہرہ

عالیہ یونیورسٹی کے طالب نسیم نواز نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی کو خطرہ ہے،بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں میں لاقانونیت نظر آرہی ہے،آفرین فاطمہ گذشتہ کئی برسوں سے این آر سی، سی اے اے اور عوام مخالف حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہیں،حجاب کے معاملے میں ہونے والی تحریک میں وہ سرگرم رہی ہیں۔ان کے گھر کو مسمار کرکے اصل میں دوسرے افراد جو حق کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ کسی ملزم کے گھر کو مسمار کر دیا جائے۔یوگی حکومت ظلم و زیادتی کر رہی ہے۔ہم نے سی اے اے اور این آر سی تحریک کے دوران ہمیشہ آفرین فاطمہ کو اپنے ساتھ کھڑا پایا ہے۔ان کے گھر کو مسمار کرنا آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔یوگی حکومت عوام دشمن حکومت ہے۔گھر توڑ کر ایسے لوگوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ در در نہ بھٹکے اور آواز نہ اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:Social Activist Afreen Fatima: آفرین فاطمہ کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کئی محاذ پر ناکام ہے،مہنگائی بڑھ رہی ہے ،جی ڈی پی نیچے جا رہی ہے، ہندوستانی کرنسی میں گراوٹ آرہی ہے،بے روزگاری عروج پر ہے، اگر ان کے لئے آواز اٹھاتے ہیں تو گھر مسمار کر دیا جا رہا ہے۔یو اے پی اے لگا دیا جا رہا ہے، احتجاج کیجئے تو گرفتار کیا جا رہا ہے۔گرچہ حق کی آواز دبانے کےلئے یہ سب حربے اپنائے جا رہے ہیں۔لیکن ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم آفرین اور ان جیسے حق بولنے والوں کے ساتھ ہیں اسی لئے آج ہم نے آفرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیمپس میں احتجاج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.