ETV Bharat / state

Bajrang Dal Protest in Meerut میرٹھ میں بجرنگ دل کا مدرسوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 12:17 PM IST

میرٹھ میں بجرنگ دل کا مدرسوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
میرٹھ میں بجرنگ دل کا مدرسوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

میرٹھ ضلع میں راشٹریہ بجرنگ دل اور بیٹیاں فاؤنڈیشن نے شاہ آباد کے ڈیری علاقے میں ایک لڑکی کے ہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کیا اور اس معاملے میں گرفتار کیے گئے ملزم کا پتلے نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے ایک مخصوص مذہب کے لوگوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور مدرسوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

میرٹھ میں بجرنگ دل کا احتجاج

میرٹھ: دارالحکومت دہلی کے شاہ آباد کے ڈیری علاقے میں ایک لڑکی کے ہیمانہ قتل کے واقعے کے خلاف ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں نیشنل بجرنگ دل اور بیٹیاں فاؤنڈیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے مبینہ لو جہاد اور مدرسوں کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے قتل کے معاملے میں ملوث ساحل کا پتلا نذر آتش بھی کیا۔

اس موقعے پر بجرنگ دل کے رہنما نے احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ایک خاص مذہب کے لوگوں اور ان کے اداروں کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ لو جہاد کو مکمل طور پر ختم کرنے سے پہلے مدرسوں پر پابندی لازمی ہے۔ مدرسوں کو بند کرنے سے ہی لو جہاد کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ بھی ہوا، اسے کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ہماری ماں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ ان کی سکیورٹی کی ذمہ داری کون لے گا۔ اس کے لیے حکومت کو سنجیدگی سے غور و فکر نے کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Marriage After conversion ہاپڑ میں خاتون کا شوہر پر 'لو جہاد' کا الزام

انہوں نے مزید کہا کہ بجرنگ دل کے سربراہ پروین توگڑیا تو بہت پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مذہب تبدیلی اور لو جہاد کے خاتمے کے لئے سب سے پہلے مدرسوں پر پابندی عائد کرنی ہوگی۔ آج پروین توگڑیا کی بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل کی جانب سے حکومت سے مدارس پر جلد سے جلد پابندی عائد کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہماری اپیل پر نہ صرف غور کرے گی بلکہ اس پر سنجیدگی سے کارروائی بھی کرے گی۔ تنظیم کے اراکین نے حکومت ہند کے نام میرٹھ ڈی ایم کے ذریعے ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے ملک کے مدارس کو جلد سے جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.