ETV Bharat / state

Marriage After conversion ہاپڑ میں خاتون کا شوہر پر 'لو جہاد' کا الزام

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 8:43 AM IST

ایک مسلم خان کے افراد پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ایک ہندو لڑکی کا مذہب تبدیل کرانے کے بعد نکاح کرایا۔ لڑکی کا الزام ہے کہ نکاح کے بعد اس کے دیور نے اس کے ساتھ دست درازی کی اور اب اس کے خاوند کے کسی دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ جب اس نے مخالفت کی تو مبینہ طورپر شردھا جیسا حال کرنے کی دھمکی دی گئی۔

مبینہ طورپر لو جہاد کا  معاملہ
مبینہ طورپر لو جہاد کا معاملہ

ہاپوڑ: اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع کے ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی شادی کو 11 سال ہوچکے ہیں۔ اب اس نے اپنے خاوند پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس کا کسی دوسری عورت سے رشتہ ہے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ جب اس نے اس معاملہ کی مخالفت کی تو شوہر اور سسرال والے اسے دہلی کی شردھا کی طرح مبینہ طور پر 36 ٹکڑے کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے شوہر سمیت 7 سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ خاتون نے اپنے بہنوئی پر زیادتی کا الزام بھی لگایا ہے۔

متاثرہ نے ہاپوڑ تھانے میں کیس درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ 2012 میں وہ دہلی میں پڑھتی تھی۔ وہ اپنے والدین، بہن بھائیوں کے ساتھ مالویہ نگر، دہلی میں رہتی تھی۔ قیوم علی کی فیملی ان کے فلیٹ کے نیچے والے گھر میں رہتی تھی۔ قیوم علی کا بیٹا وسیم دہلی پولیس میں تھا۔ خاتون نے مزید کہا کہ ایک دن جمیلہ نے اسے اپنے گھر بلایا اور اسے مٹھائی کھانے کے لیے دی۔ جسے کھانے کے بعد متاثرہ لڑکی نشہ میں آگئی۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسی حالت میں وسیم نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ہوش میں آنے پر جمیلہ نے کہا کہ تم وسیم سے شادی کر لو، اب تمہارے گھر والے تمہیں گود نہیں لیں گے۔ ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر یہ بات کسی کو بتائی تو تمہارے اکلوتے بھائی کو قتل کر دیا جائے گا۔ خاتون نے شادی سے انکار کیا تو ملزم نے اسے بدنام کرنے کی دھمکیاں دیں۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ دباؤ میں آکر مذہب تبدیل کرنے کے بعد اس کی زبردستی وسیم سے شادی کی گئی۔ جب متاثرہ کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو متاثرہ خاندان دوسری جگہ رہنے کے لیے چلا گیا۔ متاثرہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس سے خالی کاغذات پر دستخط کرائے گئے اور اس کا نام بدل کر اقراء احمد رکھ دیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ اس کا شوہر اسے نشہ آور چیز کھلا کر تشدد کرتا تھا۔ بہنوئی نے بھی کئی بار زیادتی کی۔

متاثرہ نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا کہ دہلی پولیس میں رہتے ہوئے ایک لڑکی کو بھی پھنسایا تھا۔ وہ اس سے شادی کرنے اور متاثرہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اگر متاثرہ نے کسی کو کچھ کہا تو ملزم اسے شردھا کی طرح 36 ٹکڑے کر کے جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی دے رہا ہے۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر اور سسرال والوں نے اسے مارنے کی کوشش کی۔ لیکن، وہ کسی طرح بچ کر ہاپوڑ آ گئی۔

مزید پڑھیں: Alleged Love Jihad In Bareilly بریلی میں مبینہ لو جہاد کا ایک اور معاملہ، ایف آئی آر درج

متاثرہ نے ہاپوڑ کوتوالی میں اپنے شوہر سمیت سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولس نے کیس درج کرکے پورے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ ہاپوڑ کوتوالی کے انچارج انسپکٹر سنجے پانڈے کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ کی تحریر پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.