ETV Bharat / state

UP ATS Detained Madarsa Student: مدرسہ طالب علم سے اے ٹی ایس کی آٹھ گھنٹے پوچھ گچھ

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 5:11 PM IST

Updated : Jul 31, 2022, 8:08 PM IST

اتر پردیش کے شہر دیوبند کے ایک مدرسہ سے طالب علم کو تفتیشی ایجنسی ای ٹی ایس نے حراست میں لیا تھا اور 8 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔۔ Madarsa Student by UP ATS

Deoband Madarsa Student Detained by UP ATS
مدرسہ طالب علم اے ٹی ایس حراست میں

دیوبند: تفتیشی ایجنسی این ائی اے اور اتر پردیش اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے دیوبند شہر کے ایک مدرسہ کے طالب علم کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا اور آٹھ گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایس نے انہیں ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ Deoband Madarsa Student Detained by UP ATS

این آئی اے اور اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے دیوبند میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو حراست میں لیا تھا۔ نوجوان مدرسے کا طالب علم ہے۔ اس معاملہ میں مقامی پولیس افسران کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کرناٹک کا رہنے والا ہے۔

اس معاملے میں مقامی پولیس نے کہا کہ 'ہاسٹل میں کی گئی چھاپہ ماری اور طالب علم کو کیوں حراست میں لیا گیا ہے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم اتوار کی صبح تقریباً 4 بجے دیوبند پہنچی اور ایک ہاسٹل سے نوجوان کو حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: UP ATS Busts Human Trafficking Racket: یو پی اے ٹی ایس نے بنگلہ دیشی خواتین کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک کو گرفتار کیا

Last Updated :Jul 31, 2022, 8:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.