ETV Bharat / state

UP ATS Busts Human Trafficking Racket: یو پی اے ٹی ایس نے بنگلہ دیشی خواتین کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 2:20 PM IST

لکھنؤ میں خواتین کی اسمگلنگ معاملے میں یوپی اے ٹی ایس نے تریپورہ سے ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ گینگ کا سربراہ لکھنؤ جیل میں بند ہے۔ ATS Arrests one More Member of Human Trafficking Gang

اسملنگ کے الزام میں گرفتار
اسملنگ کے الزام میں گرفتار

اترپردیش اے ٹی ایس نے خواتین کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو تریپورہ سے گرفتار کیا ہے ۔جسے بعد میں پولیس نے تریپورہ کی عدالت میں پیش کیا۔ وہاں سے اسے ٹرانزٹ ریمانڈ کے ساتھ لکھنؤ لایا جا رہا ہے۔ ATS Arrests one More Member of Human Trafficking Gang

اس سے قبل اس گینگ کے ایک رکن کو لکھنؤ کے چارباغ علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بتیا جا رہا ہے انسانی سمگلنگ ٹیم کے رکن رفیق کو پولیس نے اس وقت پکڑا جب وہ لکھنؤ جیل میں بند اپنے ساتھی اسماعیل سے ملنے حیدرآباد سے آیا تھا۔

بعد میں رفیق سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اس کا ایک ساتھی بپن عرف ارشد میاں تریپورہ کے سیپاہیجالا ضلع کے اترپارہ پولیا تھانہ علاقے میں رہتا ہے۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم تریپورہ پہنچی اور بپن کو گرفتار کیا۔

رفیق پر مذکورہ ٹیم کے سرگرم کارکن ہونے کا الزام عائد ہے۔

رفیق پر یہ بھی الزام ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار سے خواتین اور لڑکیوں کو غیر قانونی دستاویزات کی بنیاد پر ملازمت کا جھانسہ دے کر بھارت لاتا تھا۔ پھر بعد میں انہیں اتر پردیش میں فروخت کرتا تھا۔ اس کے علاوہ بپن عرف ارشد میاں سرحد پار کرانے کا ذمہ لیتا تھا۔ جس کے لیے وہ ہر خاتون سے 15 ہزار روپے لیتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.