ETV Bharat / state

اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایش کی جانب سے میرٹھ میں فروغ اردو سیمینار کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 5:31 PM IST

اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایش کی جانب سے میرٹھ میں فروغ اردو سیمینار کا انعقاد
اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایش کی جانب سے میرٹھ میں فروغ اردو سیمینار کا انعقاد

Urdu Teachers Conference Held In Meerut اردو زبان کے تحفظ اور اس کی بقا کے لئے فکری ظاہر کرنے کے مقصد سے میرٹھ میں اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی یش اتر پردیش کے زیر اہتمام فروغ اردو سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔شرکا نے ارود زبان کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایش کی جانب سے میرٹھ میں فروغ اردو سیمینار کا انعقاد

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں فروغ اردو سیمینار کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایش اتر پردیش کے زیر اہتمام منعقدہ اس سیمینار میں ضلع کے تمام سرکاری اسکولوں اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایسوسی ایش کے ذمہ داران نے سرکاری سطح پر چلنے والے اسکولوں میں طلباء کی تعداد کس طرح بڑھائی جائے اس کے لیے غوروفکر کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ ان کے والدین کو بھی اردو زبان کی اہمیت بتانے کی بات کہی تاکہ وہ اپنے بچوں کو دوسری زبان کے ساتھ اردو تعلیم بھی دلائے. اس کے علاوہ جن اسکولوں میں اردو کے طلباء نہیں ہے وہاں اردو ٹیچرس سے دوسری زبان کے طلباء کو پڑھانے کا کام لیا جا رہا ہے۔ ایسے میں ایسوسی ایش کے ذمہ ایسے ٹیچرس کی ایک لسٹ تیار کر ان ٹیچرس کو جہاں اردو کے طلباء موجود ہیں ان کو وہاں شفٹ کرانے کی بات کہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مدرسہ جدید کاری اسکیم بند ہونے کے خلاف عدالت کا رخ کریں گی ٹیچرز تنظیمیں

انہوں نے کہاکہ دوسرا اردو زبان کا کورس کو وقت ملنے کی بات کہ رہے ہیں۔ انہوں امید ظاہر کی کہ آئندہ سالوں میں اردو کتابیں بھی وقت پر طلباء کو مل سکے گی۔ ساتھ ہی جس طرح سے حکومت اب اردو زبان کے متعلق ٹیچرس اور طلباء کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس سے امید ہے کہ ٹیچرس بھی حکومت کی جدید تعلیمی پالیسی کا حصہ بن کر اردو زبان کے فروغ میں اپنا بہتر کردار ادا کر سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.