ETV Bharat / state

Danish Azad Ansari Meets PM دانش آزاد انصاری کی وزیر اعظم سے ملاقات میں پسماندہ مسلمانوں کے بارے میں کیا بات ہوئی

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 2:18 PM IST

Danish Azad Ansari Meets PM
Danish Azad Ansari Meets PM

وزیراعظم مودی نے کہا کہ اقلیتی سماج اور نوجوانوں کے لیے بہتر سے بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طریقے سے حکومت ایمانداری سے سبھی اسکیم کا سیدھا فائدہ اقلیتی سماج کو دے رہی ہے۔ آئندہ بھی ایسی ہی ایمانداری سے کام جاری رکھتے ہوئے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے پر کام کرنا ہے۔ Welfare Minister Danish Azad Ansari meets the Prime Minister

یوپی اقلیتی بہبود کے وزیر
نئی دہلی: حکومت اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر اعظم نریندر مودی سے رسمی ملاقات کرکے اتر پردیش میں اقلیتوں کے حوالے سے جاری ترقیاتی اسکیمز کے بارے میں بتایا۔ ملاقات کے دوران دانش آزاد انصاری نے وزیر اعظم کو محکمۂ اقلیت کی طرف سے کیے جا رہے کاموں کے ساتھ ساتھ ریاست بھر کے مدارس میں یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر منعقد ہونے والی سائنسی نمائش اور مدرسہ سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے بارے میں بتایا۔ آئندہ ایام میں مقابلہ اور اقلیتی روزگار میلے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعظم سے ان کی رہنمائی حاصل کی۔ UP Minority Welfare Minister Danish Azad Ansari meets the Prime Minister

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے بات چیت کے دوران دانش ازاد انصاری سے کہا کہ اقلیتی سماج اور نوجوانوں کے لیے بہتر سے بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طریقے سے حکومت ایمانداری سے سبھی اسکیم کا سیدھا فائدہ اقلیتی سماج کو دے رہی ہے۔ اور ان کی ترقی ہو رہی ہے آئندہ بھی ایسے ہی جاری رکھتے ہوئے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے پر ایمانداری کے ساتھ کام کرنا ہے۔ خاص طور سے پسماندہ مسلم سماج کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پسماندہ سماج کو بہتر تعلیم اور روزگار پر سنجیدگی سے کام کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.