ETV Bharat / state

Hajj 2023 اتر پردیش کے کُل 22532 عازمین حج اب تک سعودی عرب کے لیے روانہ

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 9:00 PM IST

اسٹیٹ حج کمیٹی کے افسر ایس پی تیواری نے حج 2023 سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک دہلی سے 11657 عازمین اور اتر پردیش سے 22532 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
اتر پردیش کے کُل 22532 عازمین حج اب تک سعودی عرب کے لیے روانہ
اتر پردیش کے کُل 22532 عازمین حج اب تک سعودی عرب کے لیے روانہ

لکھنؤ: حج 2023 کے لیے لکھنؤ ایئر پورٹ سے چھتیسویں فلائٹ نمبر ایس وی 3891 298 عازمین حج کو لے کر اپنے مقررہ وقت 12:00 بجے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بحفاظت مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔ اس پرواز سے 160 مرد اور 138 خواتین روانہ ہوئیں۔ وارانسی ضلع سے سب سے زیادہ 113 عازمین حج گئے ہیں۔ یہ اطلاع یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری/ایگزیکٹیو افسر ایس پی تیواری نے آج یہاں دی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سینتیسویں پرواز نمبر ایس وی 3753 298 عازمین حج کو لے کر بحفاظت جدہ کے لیے روانہ ہو گئی۔ اس پرواز سے 158 مرد اور 140 خواتین روانہ ہوئیں۔ سب سے زیادہ 148 عازمین پریاگ راج ضلع سے اور 122 چندولی سے گئے ہیں۔ لکھنؤ سے اب تک 10875 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

تیواری نے بتایا کہ دہلی ائیر پورٹ سے آج فلائٹ نمبر ایس وی 3761 سے اترپردیش کے 355 عازمین حج گئے ہیں اس پرواز سے 189مرد اور 166 خواتین روانہ ہوئیں۔ سب سے زیادہ مرادآباد کے 265 عازمین حج روانہ ہوئے۔ دہلی ائیرپورٹ سے آج فلائٹ نمبر ایس وی 3759 سے اتر پردیش کے 346 عازمین حج روانہ ہوئے۔ اس پرواز سے180 مرد اور166 خواتین روانہ ہوئیں۔ سب سے زیادہ مرادآباد کے 86، رام پور کے 56 اور بجنور 47 عازمین حج راوانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 عازمین حج کو ممبئی سے سفر کی اجازت دی جائے، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ

دہلی ہوائی اڈے سے آج فلائٹ نمبر ایس وی 3775 سے اترپردیش کے 255 عازمین حج روانہ ہوئے۔ اس پرواز سے118 مرد اور107 خواتین روانہ ہوئیں۔ سب سے زیادہ مرادآباد 69 عازمین حج روانہ ہوئے۔ اس فلائٹ میں ایک خادم الحجاج (حج خادم) خشنود حیدرامروہہ کے عازمین حج کی سہولت کے لیے گئے ہیں۔ تیواری نے بتایا کہ اب تک دہلی سے 11657 عازمین اور اتر پردیش سے 22532 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.