ETV Bharat / state

Haj 2023 عازمین حج کو ممبئی سے سفر کی اجازت دی جائے، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 12:48 PM IST

ملک بھر سے حج 2023 کے لیے عازمین حج کی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جن میں کئی ریاستوں اور شہروں سے عازمین حج روانہ ہوچکے ہیں اور کئی عازمین حج کی روانگی ابھی باقی ہے۔ Haj 2023

حج 2023
حج 2023

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش جبلپور ہائی کورٹ نے حج کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ عرضی گزاروں کو بھوپال کے بجائے ممبئی سے اپنا سفر شروع کرنے کی اجازت دینے پر غور کرے۔ جسٹس راجندر کمار ورما کی تعطیلات کی سنگل بینچ نے واضح کیا کہ یہ انتظام عبوری رہے گا اور اس پٹیشن پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سنگل بینچ نے کہا کہ مسافر دونوں جگہوں کے درمیان کرایہ کے فرق کو جمع کرائیں۔ اگر ممبئی سے سفر شروع کرنے کی ان کی درخواست قبول ہو جاتی ہے تو وہ اس فرق کی رقم کی واپسی کے حق دار ہوں گے۔

بھوپال کے ضیاء الدین جمالی سمیت دیگر لوگوں نے عرضی داخل کی تھی جس میں کہا گیا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے سال 2023 کے لیے حج کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست کے وقت مختلف امبارکیشن پوائنٹ کا کرایہ ظاہر نہیں کیا گیا تھا، اس لیے مسافروں نے اپنی سہولت کے مطابق آپشن یا متبادل کا انتخاب کیا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بتایا گیا کہ ممبئی کے بجائے بھوپال سے سفر شروع کرنے والے مسافر کو 67 ہزار 972 روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ بھوپال سے سفر شروع کرنے والوں کو پہلے حیدراآباد لے جایا جائے گا۔ اس کے بعد آگے کا سفر شروع ہوگا۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ درخواست گزاروں کو بھوپال کے بجائے ممبئ سے سفر شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔ سماعت کے بعد عدالت میں مذکورہ ہدایات دیتے ہوئے کہ اس کی اگلی سماعت 19 جون کو مقرر کی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ امتیاز حسین پیش ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں 4 جون سے حج پروازیں شروع ہوچکی ہے جس میں سب سے پہلے اندور سے پہلی حج پرواز صبح 4 بجے روانہ ہوئی اسی طرح دارالحکومت بھوپال سے بھی 7 جون کو حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اگر ہم کورٹ کے فرمان اور عازمین حج کے سفر کی بات کریں تو یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور ہائی کورٹ نے اپنی اگلی سماعت 19 جون کو رکھی ہے۔ ایسے میں اگر عازمین کے حق میں فیصلہ آتا ہے تو انہیں اس فیصلے سے نقصان ہوگا یا فائدہ یہ وقت ہی بتائے گا۔

مزید پڑھیں: Haj 2023 عازمین حج اپنے پاسپورٹ متعلقہ ڈی سی آفس سے حاصل کریں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.