دہلی میں کنہیا کمار کی حمایت میں سی ایم کیجریوال کا روڈ شو - Kejriwal Road Show

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 10:34 PM IST

thumbnail
دہلی میں کنہیا کمار کی حمایت میں سی ایم کیجریوال کا روڈ شو (ای ٹی وی بھارت)

نئی دہلی: دہلی کی تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر 25 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے، جس کی وجہ سے سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی ریلیوں اور جلسوں میں سرگرمیاں بڑھا دی ہے۔ اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھجن پورہ میں روڈ شو کیا۔ کیجریوال نے یہ روڈ شو شمال مشرقی دہلی سے انڈیا اتحاد کے امیدوار کنہیا کمار کی حمایت میں کیا۔ واضح رہے کہ انڈیا الائنس معاہدے کے تحت عام آدمی پارٹی دہلی کی چار لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، جب کہ کانگریس تین سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی کی سیٹ سے کانگریس نے ٹکٹ دیا ہے جن کا مقابلہ بی جے پی منوج تیواری سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.